Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

ان خاص ٹماٹروں میں پارکنسن بیماری کی دوا ہے

Daily Rehbar دسمبر 12, 2020
2116005-tomatoldopax-1607680019-662-640x480

لندن: برطانوی سائنسدانوں نے جینیاتی انجینئرنگ کے ذریعے ایسے ٹماٹر اگالیے ہیں جن میں دماغ کی ایک بیماری ’پارکنسن‘ کی دوا ’’ایل ڈوپا‘‘ موجود ہے۔ اوپر کی تصویر میں بھی وہی ٹماٹر دکھائے گئے ہیں۔

آسان الفاظ میں کہا جاسکتا ہے کہ اگر پارکنسن کے مریضوں کو روزانہ یہ ٹماٹر کھلائے جائیں تو انہیں ایل ڈوپا کی گولیوں اور کیپسول کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ریسرچ جرنل ’’میٹابولک انجینئرنگ‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، ناروِچ، برطانیہ میں واقع ’’جان انس سینٹر‘‘ کے ماہرین نے کئی سالہ تحقیق کے بعد ایسے ٹماٹر اگانے میں کامیابی حاصل کی ہے جن میں کوئی دوا موجود ہے۔
یہ کوئی نئی بات نہیں کہ جینیاتی انجینئرنگ یا جینیاتی ترمیم (جینیٹک موڈیفکیشن) کے ذریعے پودوں کو اس قابل بنالیا جائے کہ وہ اپنے پتوں اور پھلوں میں خود ہی کوئی دوا پیدا کرنے لگیں۔ البتہ یہ پہلا موقع ضرور ہے کہ ’’دوا بردار ٹماٹر‘‘ اُگانے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔

اب تک تمباکو کے پودے کو اس معاملے میں سب سے نمایاں مقام حاصل ہے جسے جینیاتی انجینئرنگ کے ذریعے زکام اور پولیو ویکسین سے لے کر اندرونی سوزش اور سوجن ختم کرنے والے پروٹین تک تیار کرنے کے قابل بنایا جاچکا ہے۔

اپنی تمام خوبیوں کے باوجود، تمباکو کا پودا مخصوص ماحول میں ہی کاشت کیا جاسکتا ہے جسے بہت زیادہ دیکھ بھال اور توجہ کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔ اسی بناء پر تمباکو کے پودے سے بڑے پیمانے پر دواؤں کا حصول بھی خاصا مہنگا سودا ثابت ہوا ہے۔

اس کے برعکس، ٹماٹر ایک ایسا ’’پھل‘‘ ہے جو دنیا کے بیشتر مقامات پر، کئی طرح کے ماحول میں آسانی سے کاشت کیا جاسکتا ہے۔ یعنی اگر ’’دوا بردار ٹماٹر‘‘ تیار کرلیے جائیں تو وہ نہ صرف اگانے میں کم خرچ ہوں گے بلکہ انہیں کھانا بھی بہت آسان ہوگا۔

برطانوی سائنسدانوں نے یہی کامیابی حاصل کی ہے اور نہ صرف پارکنسن کی دوا سے بھرپور ٹماٹر تیار کیے ہیں بلکہ وہ جینیاتی تدابیر بھی پختہ بنائی ہیں جن کی بدولت مستقبل میں مختلف ’’ادویہ بردار ٹماٹروں‘‘ کی تیاری بھی آسان رہے گی۔

ان ٹماٹروں کے ہر ایک کلو گرام میں اوسطاً 135 ملی گرام ایل ڈوپا موجود ہے تاہم انہیں تیار کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کا مقصد صرف یہ ثابت کرنا ہے کہ ٹماٹروں کو بھی دوا بردار بنایا جاسکتا ہے۔ مستقبل میں ان ٹماٹروں میں دوا کی مقدار زیادہ کی جائے گی جبکہ انہیں اپنے اندر دوسری ادویہ بھی تیار کرنے کے قابل بنایا جائے گا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: انضمام الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کو مشکل سیریز قرار دے دیا
Next: اب پیٹرولیم اور سونے کی طرح پانی کی ’عالمی تجارت‘ بھی ہوگی

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.