Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

جیب میں سماجانے والا صرف 340 گرام وزنی الٹراساؤنڈ نظام

Daily Rehbar دسمبر 18, 2020 (Last updated: دسمبر 18, 2020)
2118246-wavemain-1608141927-635-640x480

سان فرانسسکو: عام طور پر الٹراساؤنڈ مشینیں بہت بھاری، بڑی اور پیچیدہ ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں چلانے کے لیے ماہر عملہ درکار ہوتا ہے۔ لیکن اب اسٹینفرڈ یونیورسٹی نے اس اہم طبی تشخیصی آلے کو سکیڑ کا اتنا چھوٹا کردیا ہے کہ اس کا وزن صرف 340 گرام ہے اور یہ لباس کی جیب میں آسانی سے سماسکتا ہے۔

اس نئے الٹراساؤنڈ کا ڈسپلے آپ کا اسمارٹ فون ہے جو ایک ایپ یا وائی فائی سے جڑا ہوتا ہے۔ ’ویو پروب‘ نامی کمپنی نے یہ آلہ تیار کیا ہے جس کے سربراہ امین نیکوزادے ہیں۔ امین نے دستی الٹراساؤنڈ کا بنیادی کام پی ایچ ڈی تحقیق کے دوران اس وقت کیا تھا جب وہ اسٹینفرڈ میں برقی انجینیئرنگ کے طالبعلم تھے۔

یہ چھوٹا سا آلہ پیزوالیکٹرک ٹرانسڈیوسر کی بنیاد پر کام کرتا ہے۔ اس کا دستہ سلیکن سے بنا ہے اور چارگھںٹے میں مکمل چارج ہوجانے والی بیٹری سے چلتا ہے۔ ایک مرتبہ چارج ہونے پر یہ ایک گھنٹے تک اسکیننگ کرسکتا ہے۔ ویوپروب مکمل طور پر واٹرپروف ہے بشرطیکہ کہ اسے نصف گھنٹے تک ایک میٹر سے زائد گہرائی میں نہ رکھا جائے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ الٹراساؤنڈ کو مائعات سے جراثیم کش بنانا آسان ہے۔

ویوپروب چار موڈ میں اسکیننگ کرسکتا ہے جن میں پھیپھڑوں، قلب، دھڑ اور گائنی کولوجی اور اوبسٹیٹرکس جیسے اہم امور شامل ہیں۔ لیکن آپ سیٹںگ آپشن کے ذریعے اسکیننگ کی گہرائی، فوکس اور گین وغیرہ کو بڑھا سکتے ہیں اور کم کرسکتے ہیں۔

دستی الٹراساؤنڈ کھولنے کے بعد اسے کسی بھی اے او ایس یا اینڈروئڈ اسمارٹ فون یا ٹیبلٹ سے جوڑا جاسکتا ہے۔ اس طرح یہ فوری طور یعنی کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر ڈیٹا اسمارٹ فون کے اسکرین پر بھیجتا رہتا ہے۔ اس اہم ایجاد کو ایسے ماحول میں استعمال کیا جاسکتا ہے جہاں وسائل دستیاب نہیں اور بجلی غائب ہوتی ہے۔ کوئی بھی ڈاکٹراسے آسانی سے استعمال کرکے دورافتادہ اور غریب علاقے میں الٹراساؤنڈ کا عمل انجام دے سکتا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو شکست دیدی
Next: زہریلی کیڑے مار ادویہ کو بھول جائیے، فصل کو نینوذرات سے توانا بنائیے!

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.