Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • انٹرٹینمنٹ

ماہرہ خان نے کس برانڈ کی لپ اسٹک تیار کی؟

Daily Rehbar ستمبر 28, 2019
maria Khan

پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان اس وقت فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موجود ہیں جہاں وہ لورئیل پیرس فیشن ویک 2019 میں پہلی بار شرکت کریں گی۔

ماہرہ خان گزشتہ برس لورئیل پاکستان کی برانڈ ایمبیسیڈر بنی تھیں اور اس سال وہ لورئیل پیرس فیشن ویک 2019 میں پہلی مرتبہ بطور برانڈ ایمبیسیڈر لورئیل پاکستان ریمپ پر واک کریں گی۔

گزشتہ برس اداکارہ  نے ’بین الاقوامی کانز فلم فیسٹیول‘ میں بھی جلوے بکھیرے تھے اور  اب وہ ’پیرس فیشن ویک‘ 2019 میں ریمپ پر واک کریں گی۔

ادکارہ اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے چاہنے والوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپ ڈیٹ کر رہی ہیں، اس کے ساتھ ماہرہ سیر سپاٹوں کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کر رہی ہیں جنہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔

ماہرہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ  پہلی مرتبہ خود لپ اسٹک تیار کی ہے جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے ایک فین پیج کی جانب سے لپ اسٹک تیار کرتے دوران کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔

میں نے اپنی لپ اسٹک خود تیار کی: ماہرہ خان— انسٹاگرام اسٹوری

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ خان کے ساتھ دیگر بین الاقوامی شوبز شخصیات بھی موجود ہیں جو ان کے ساتھ اپنے اپنے لپ اسٹک شیڈز تیار کر رہی ہیں۔

بعدازاں ماہرہ خان نے ایک ویڈیو اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ ’اسیمیاکی فیشن شو‘ میں شرکت کرنے جا رہی ہیں جس کے لیے وہ پُرجوش ہیں۔

چونکہ ماہر خان فیشن آئیکون ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مختلف فیشن اسٹائل میں خوبصورتی سے جچتی ہیں ایسے مین اسیمیاکی فیشن شو میں جانے کے لیے سپر اسٹار نے اسپین کے روایتی کیپ فیشن کو اپناتے ہوئے سفید رنگ کا سلک کا لباس زیب تن کیا۔

فیشن شو میں شرکت کے لیے اداکارہ نے اپنی بنائی ہوئی لپ اسٹک لبوں پر بھی بکھیری۔

فیشن شو میں شرکت کے موقع پر اداکارہ نے بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویو بھی دیا اور کہا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کرتی ہیں۔

ان سب کے علاوہ ماہرہ خان کو دیگر ساتھیوں کے ساتھ پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کی سیر و سیاحت کرتے دیکھا گیا جہاں وہ رقص بھی انجوائے کر رہی ہیں۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: عمران خان نے دی مودی کو دھمکی؟ کشمیر کے حالات مزید بگڑے تو نہ میرے اور نہ ٹرمپ کے قابو میں، ایسا کیوں کہا وزیر اعظم نے؟
Next: واٹس ایپ فارورڈنگ محدود کرنے سے جعلی اطلاعات میں کمی

Related Stories

2432403-shahrukhkhan-1674565824-479-640x480
  • انٹرٹینمنٹ

’پٹھان‘ نے ریلیز سے قبل ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ قائم کردیا

Daily Rehbar جنوری 24, 2023
2041145-ratcanv-1589384828-974-640x480
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل و ثقافت

چوہوں کی بنائی ہوئیں پینٹنگز ہاتھوں ہاتھ فروخت

Daily Rehbar مئی 14, 2020
2040741-coronahairstylex-1589263813-178-640x480
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل و ثقافت

کینیا میں ’’کورونا ہیئر اسٹائل‘‘ کی مقبولیت

Daily Rehbar مئی 12, 2020

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.