Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • دلچسپ خبریں

جوان مرد سے بوڑھا ہونے والا اریزر

Daily Rehbar جنوری 24, 2023
2432078-eraserinside-1674497317-875-640x480

 ٹوکیو: گزشتہ دنوں ہم نے پینسل کے حروفِ غلط مٹانے والے سب سے بڑے ربڑ (اریزر) کی خبر شائع کی تھی اور اب جاپان کے ایک فنکار نے بہت دلچسپ اریزر بنایا ہے جو استعمال کے ساتھ ساتھ ربڑ کے ساتھ لگی تصویر کو کچھ اس طرح بدلتا ہے کہ وہ جوان سے بوڑھی ہوجاتی ہے۔

ایشی کاوا کازووا نامی فنکار نے انسانی ہیولے کا اریزر بنایا ہے جسے اگر آپ سرکی جانب سے استعمال کریں تو اس کے بال کم ہونے لگتے ہیں اور ایک وقت میں وہ باقاعدہ گنجا ہوجاتا ہے۔ مزید استعمال پر اس کے سارے بال اڑجاتے ہیں اور یوں پھر ماتھا اور چہرے کے خدوخال غائب ہوجائیں گے۔ اس طرح بچے دلچسپ انداز میں اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

ایشی کاوا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اریزر کی تفصیلات اور شکل شیئر کی ہے۔ اس میں چھوٹے قد کا تاجر نما انسان دھیرے دھیرے گنجا ہوتا رہتا ہے اور آپ کی غلطی اسے بھگتنی پڑتی ہے۔

لیکن انہوں نے ٹویٹ میں ایک دلچسپ جملہ لکھا ہے کہ آپ جتنا اپنا سر(دماغ) استعمال کریں گے، اس کے نتائج اتنے ہی بہتر ہوتے جاتے ہیں۔ اب تک ہزاروں افراد اس اہم اریزر کو پسند کرچکے ہیں اور سب ہی اسے خریدنے کی خواہش رکتھے ہیں۔ اس ربڑ کا نام ’سیلری مین‘ یا تنخواہ دار شخص رکھا گیا ہے۔
تاہم اس کی فروخت اور قیمت کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: آئی ایم ایف کو گیس کی قیمت اور پیٹرولیم لیوی بڑھانے کی یقین دہانی
Next: بھارت کی بیس بال ٹیم ویسٹ ایشیا کپ کے لیے 27 جنوری کو پاکستان پہنچے گی

Related Stories

book1729709826-0-600x450
  • دلچسپ خبریں

ولیم شیکسپیئر کا کھیل 101 سال بعد لائبریری کو لوٹا دیا گیا

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
news-1729263047-4878
  • دلچسپ خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی

پی ٹی اے کو کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟ آئی فون 16 کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر

Daily Rehbar اکتوبر 18, 2024
2613381-seemaandsachinnew-1709564067-825-640x480
  • دلچسپ خبریں

سابقہ شوہر غلام حیدر کا سیما اور سچن کو 3، 3 کروڑ کا قانونی نوٹس

Daily Rehbar مارچ 4, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.