گلگت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے پارلیمانی امن کمیٹی اور علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کا امن ہماری مشترکہ ضرورت ہے۔
انہوں نے امیر تنظیم اہلسنت والجماعت قاضی نثار احمد پر قاتلانہ حملے کے بعد امن و بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے میں علما اور سول سوسائٹی کے کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قاضی نثار احمد نے خود پر حملے کے باوجود صبر و تحمل اور امن کا درس دے کر دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسالک نے یک زبان ہوکر اس حملے کی مذمت کی جس سے ثابت ہوا کہ گلگت بلتستان دہشت گردی کے مقابلے میں متحد ہے۔ واقعے میں ملوث اصل مجرموں کو ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھرپور کارروائی کر رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والوں کے خلاف بھی بلا تفریق ایف آئی آرز درج کی جا رہی ہیں
