سکردو: پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر شہری اور اس کے بچے کو دفتر بلا کر ویکسین پلادی گئی
سکردو میں پولیو مہم کے دوران ایک شہری نے اپنے بچے کو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا۔ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر احسان الحق نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے شہری کو دفتر طلب کیا اور نہ صرف بچے کو بلکہ باپ کو بھی حفاظتی ویکسین پلا کر قومی ذمہ داری کو یقینی بنایا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیو مہم میں کسی قسم کی مزاحمت برداشت نہیں کی جائے گی، ہر شہری کا تعاون ناگزیر ہے تاکہ مستقبل کی نسل کو معذوری جیسے خطرناک مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔
