Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گرین ٹورزم پر اپوزیشن کی تنقید، حاجی رحمت خالق کا سخت ردعمل "مرکز نے ہمیں کھلایا پلایا ہے، نمک حرامی نہ کریں”

Daily Rehbar اکتوبر 20, 2025
square-1-1-1760975507476

گلگت (بیورو رپورٹ) قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے اجلاس کے دوران گرین ٹورزم پالیسی پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کے جواب میں وزیر حاجی رحمت خالق نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "ہم پنجابیوں، سندھیوں اور بلوچیوں کا کمایا ہوا آرام سے بیٹھ کر کھا رہے ہیں، مرکز نے ہمیں کھلایا پلایا ہے، یہاں کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "آج جو لوگ ایوان میں شور مچا رہے ہیں، ایک وقت تھا کہ ان کے گھروں میں نمک تک نہیں ہوتا تھا، یہ مال مویشیوں کے ساتھ سوتے تھے۔ اب یہ اس ملک کا کھا پی کر نمک حرامی کر رہے ہیں۔”

حاجی رحمت خالق کا کہنا تھا کہ گرین ٹورزم کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے ساتھ کئی نشستیں ہوچکی ہیں اور ریسٹ ہاؤسز کسی نے چوری یا ڈاکے سے حاصل نہیں کیے، بلکہ باقاعدہ طریقے سے حوالے کیے گئے ہیں۔

انہوں نے اپوزیشن لیڈر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "اقتدار کے آخری ماہ میں عوامی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔”

ان کے بیان پر ایوان میں گرما گرمی بڑھ گئی جس کے بعد سپیکر اسمبلی نذیر ایڈوکیٹ نے مائیک بند کروا کر اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: پاکستان تحریک انصاف گلگت ڈویژن کی نو منتخب کابینہ کا پہلا اجلاس
Next: گلگت بلتستان اصل میں پاکستان کا دل ہے، ہم سے بڑا پاکستانی کہیں نہیں صوبائی وزیر داخلہ شمس لون

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.