گلگت بلتستان اصل میں پاکستان کا دل ہے، ہم سے بڑا پاکستانی کہیں نہیں صوبائی وزیر داخلہ شمس لون
گلگت (بیورو رپورٹ) گلگت بلتستان اسمبلی اجلاس کے اختتام کے بعد صوبائی وزیر داخلہ شمس لون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ہم دنیا کی منظم اور مضبوط ترین فوج، ایئر فورس اور نیوی رکھنے والی قوم ہیں۔ ہمارے ریاستی اداروں کا دنیا میں اعلیٰ مقام ہے اور ان کے ساتھ وابستگی کے اظہار میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "گلگت بلتستان درحقیقت پاکستان کا دل ہے، اور ہم سے بڑا پاکستانی پورے ملک میں کہیں نہیں ملے گا۔”
