گلگت (پ ر)مجلس وحدت المسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے گلگت بلتستان کے متعدد علاقوں میں تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں گھرانے بے گھر ہو چکے ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کوئی مرکزی رہنما اب تک متاثرہ علاقوں میں نہیں پہنچا اور عوام کے دکھ درد میں شریک ہونے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی۔
محمد الیاس صدیقی کا کہنا تھا کہ اگرچہ الیکشن شیڈول کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں ہوا، تاہم پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی مشکلات کو ترجیح دینے کے بجائے اپنی سیاست کو اولین ترجیح دی ہے
