Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • گلگت بلتستان

انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم اجلاس، گلیشیئرز کے تحفظ پر زور

Daily Rehbar نومبر 21, 2025 (Last updated: نومبر 21, 2025) 1 minute read
square-1-1-1763721591470

ظنگلگت (نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل ماؤنٹین ڈے 11 دسمبر 2025 کی تقریبات کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈائریکٹر ٹورزم گلگت بلتستان اقبال حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عالمی تھیم "Glaciers Matter for Water, Food and Livelihoods in Mountains and Beyond” کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف تجاویز اور عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے پرووسٹ ڈاکٹر قمر عباس، ڈائریکٹر ٹورزم صفی اللہ، ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر (WWF) پاکستان کے کمیونیکشن منیجر نثار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات محمد سلیم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورزم راحت کریم، ہیڈ آف میڈیا سائنسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شمس الرحمن (KIU) اور ہلالِ احمر پاکستان گلگت بلتستان کے نمائندے جنید عباس سمیت مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بامِ دنیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025 کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا، جس کا مقصد گلیشیئرز کی اہمیت، ماحولیاتی مسائل اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو جدید میڈیا اور فلم سازی کے ذریعے اجاگر کرنا ہے۔ اس حوالے سے شرکاء نے نوجوانوں، فلم سازوں اور مقامی کمیونٹی کی بھرپور شمولیت کو لازمی قرار دیتے ہوئے اینیمیٹڈ فلمز، پینل ڈسکشنز، نمائشوں اور ماحولیاتی مکالموں کے انعقاد پر اتفاق کیا۔

ڈائریکٹر ٹورزم اقبال حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلیشیئرز کے تحفظ اور ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں، ماہرینِ ماحولیات اور متعلقہ اداروں کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے عوام میں شعور بیداری کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنانے پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ عالمی تھیم کے تناظر میں فلم اسکریننگ کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جس کے لیے اب تک گیارہ دستاویزی فلموں کی انٹریز موصول ہو چکی ہیں۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس نگران وزیراعلیٰ کی تقرری پر تفصیلی مشاورت
Next: گلگت بلتستان میں تمام وزراء، مشیران اور کوآرڈینیٹرز ڈی نوٹیفائی

Related Stories

daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.