رائے پور: بھارتی ریاست راجستھان میں انسانی دماغ، پھیپھڑوں، ناک یا پھر حلق پر حملہ آور ہونے والی متعددی بیماری میوکورمائیکوسس یعنی کالی پھپھوندی کو وبا قرار دیدیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے اسپتالوں میں متعددی بیماری میوکور مائیکوسس کے 100 مریضوں کی موجودگی کے باعث کالی پھپھوندی کو وباؤں کے ایکٹ 2020 کے تحت وبا قرار دیدیا گیا۔ بھارت میں اس بیماری نے سب سے پہلے کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو اپنا نشانہ بنایا تھا تاہم اب یہ بیماری دیگر افراد میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت میں کورونا سے ایک دن میں ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ اس تعدیہ (انفیکشن) میں ’’میوکورمائیسیٹس‘‘ قسم سے تعلق رکھنے والی پھپھوندیاں انسانی دماغ، پھیپھڑوں یا پھر ناک/ حلق میں جڑیں بنا لیتی ہیں اور بڑھنا شروع کردیتی ہیں۔ یہ خبر پڑھیں : بھارت میں کورونا متاثرین پر ہلاکت خیز ’کالی پھپھوندی‘ کا حملہ واضح رہے کہ عام زبان میں ’’کالی پھپھوندی‘‘ کہلانے والے اس انفیکشن کو میڈیکل سائنس کی زبان میں ’’میوکورمائیکوسس‘‘ کہا جاتا ہے جو عام حالات میں بہت کم ہوتا ہے لیکن اپنے متاثرین میں سے 54 فیصد کو ہلاک کردیتا ہے