Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • انٹرٹینمنٹ

ثانیہ مرزانےبہن کی شادی کی تصدیق کردی

Daily Rehbar اکتوبر 7, 2019
saniasister

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے تصدیق کردی ہے کہ اُن کی بہن انعم مرزا کی شادی بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کے بیٹے سے ہورہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے تصدیق کی ہے کہ اُن کی بہن اور فیشن ڈیزائنر انعم مرزا رواں سال دسمبر میں اسد سے شادی کررہی ہیں جو کہ  بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کے بیٹے ہیں۔

سابق کپتان اظہرالدین کے بیٹے اسد اور ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا کی شادی کی خبریں کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں، تاہم ان کے اہل خانہ کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

البتہ اب ثانیہ مرزا نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی بہن کی شادی دسمبر میں ہورہی ہے، چند روز قبل ہی وہ اُن کا ’بیچلورٹ ٹرپ‘ مکمل کرکے پیرس سے واپس آئی ہیں, انہوں نے کہا کہ وہ سمیت پورا خاندان اس شادی کو لے کر نہایت پرجوش نظر آرہا ہے۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ اسد بہت ہی پیارا اور اچھا لڑکا ہے۔ اسد کرکٹ کھیلتے ہیں جبکہ انعم فیشن ڈیزائنر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کچھ روز قبل انعم مرزا نے اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ’برائڈ ٹو بی‘ کا سلیش پہنی نظر آرہی ہیں جبکہ بیک گرائونڈ میں گلابی رنگ کے ’برائڈ ٹو بی‘ کے غبارے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

انعم اور اسد کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں پوری دنیا سے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کی شادی بھی کرکٹ سے وابستہ شخص یعنی پاکستان کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی شعیب ملک سے 2010ء میں ہوئی تھی، ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: غذر: آغاخان ہیلتھ سروسز گلگت بلتستان نے جب سے گوپس ہسپتال کی انتظامات کی ذمہ داریاں سنبھالی ہے کے بعد عوام کو پہلے سے بہت زیادہ صحت کی سہولیات مل رہی ہیں : راجہ کرامت اللہ
Next: ابھی 13 ماہ ہوئے ہیں، لوگوں میں صبر نہیں: وزیراعظم عمران خان

Related Stories

2432403-shahrukhkhan-1674565824-479-640x480
  • انٹرٹینمنٹ

’پٹھان‘ نے ریلیز سے قبل ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ قائم کردیا

Daily Rehbar جنوری 24, 2023
2041145-ratcanv-1589384828-974-640x480
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل و ثقافت

چوہوں کی بنائی ہوئیں پینٹنگز ہاتھوں ہاتھ فروخت

Daily Rehbar مئی 14, 2020
2040741-coronahairstylex-1589263813-178-640x480
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل و ثقافت

کینیا میں ’’کورونا ہیئر اسٹائل‘‘ کی مقبولیت

Daily Rehbar مئی 12, 2020

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.