315

غذر: آغاخان ہیلتھ سروسز گلگت بلتستان نے جب سے گوپس ہسپتال کی انتظامات کی ذمہ داریاں سنبھالی ہے کے بعد عوام کو پہلے سے بہت زیادہ صحت کی سہولیات مل رہی ہیں : راجہ کرامت اللہ

غذر(بیورورپورٹ)آغاخان ہیلتھ سروسز گلگت بلتستان نے جب سے گوپس ہسپتال کی انتظامات کی ذمہ داریاں سنبھالی ہے کے بعد عوام کو پہلے سے بہت زیادہ صحت کی سہولیات مل رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہارسینئر رہنماء پاکستان تحریک انصاف و سماجی شخصیت راجہ کرامت اللہ نے ڈی ایچ او غذر کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ ڈی ایچ او غذر کے زیر نگرانی جب یہ ہسپتال تھا تو اس وقت بلڈ پریشر چیک کرنے کی سہولت موجود نہیں دی تھا جبکہ اب وہاں پہلے سے بہت بہتر انداز میں ابتدائی طبعی سہولیات میسر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ او غذر گزشتہ 10سالوں سے ایک ہی سٹیشن پر موجو د ہے اوروہاں بیٹھ کر وہ سرکاری ملازمت کے بجائے سیاست میں زیادہ انٹرسٹ لے رہا ہے،اگر ان کو سیاست کی اتنی زیادہ شوق ہے تو سرکاری ملازمت سے مستعفی ہو کر سیاست کرے،چونکہ جب سے ڈی ایچ اوغذر کی ذمہ داریاں عیسیٰ خان نے سنبھالی ہے غذر کے کسی ایک ہسپتال میں ڈاکٹر اور دوائیاں موجود نہیں ہے،یہ صاحب سیاسی لیڈر بننے کے بجائے اپنی ذمہ داری والا کام سرانجام دیں۔ ان پر پہلے سے ملازمتوں میں گھپلے کرنے اور ایک سیاسی جماعت کے لوگوں کو نوازنے کے الزامات ہیں جو علاقے کے عوام کے ساتھ انتہائی ظلم ہے۔

انہوں نے چیف سیکریٹری، فورس کمانڈرگلگت بلتستان، سیکریٹری ہیلتھ و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی ایچ او کی اخباروں میں سیاسی بیانات پر نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ان کو ٹرانسفر کیا جائے بصورت دیگر غذر کے عوام ان کے خلاف سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں