Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • انٹرٹینمنٹ

عائزہ نے خاندان والوں کی مخالفت کے باوجود دانش سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2019
ayezakhandanishtaimoor

نامور پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے اپنے خاندان والوں کی ناپسندیدگی اور مخالفت کے باوجود دانش تیمور کے ساتھ شادی کرنے کی وجہ بتادی۔

عائزہ خان اوردانش تیمور کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اور خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے جو اپنے گھراورکیریئر کو متوازن انداز میں لے کر چل رہے ہیں تاہم اس خوشگوار جوڑی کی شروعات اتنی اچھی نہیں تھی۔

حال ہی میں عائزہ خان نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان والے ان کی دانش کے ساتھ شادی کے خلاف تھے اور اس رشتے سے خوش نہیں تھے۔
عائزہ خان نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا جب دانش کے گھر والے میرا ہاتھ مانگنے آئے تو میرے رشتے دار خوش نہیں تھے کیونکہ وہ چاہتے تھے میری شادی خاندان میں ہی ہو۔ انہوں نے میری والدہ کو سمجھایا بھی کہ میری شادی دانش سے نہ کریں لیکن میری والدہ کو دانش بہت پسند آئے تھے۔

عائزہ نے مزید بتایا کہ دانش نے میرے رشتے کے سلسلے میں میری والدہ سے ملاقات کی تھی اورانہیں شادی کے لیے منایا تھا۔ اور ہم سب کی ناپسندیدگی کے باوجود صرف میرے والدین کی کوششوں کی وجہ سے ملے۔

واضح رہے کہ عائزہ خان، ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی کا نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والا ڈراما’’میرے پاس تم ہو‘‘ لوگوں میں بے حد مقبول ہورہا ہے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: پاکستان تحریک انصاف کا سیاحت کو اپنے منشور میں رکھنے کا سب سے بڑا فائدہ گلگت بلتستان کو ھو گا ۔ ( اجمل حسین سیکرٹری فنانس پی ٹی آئی)
Next: مردوں کیلئے انتہا ئی افسوسناک خبر، جنوبی کوریا کےسائنسدانوں نے ایک ایسا انکشاف کیا کہ دنیا میں ہلچل مچا دی

Related Stories

2432403-shahrukhkhan-1674565824-479-640x480
  • انٹرٹینمنٹ

’پٹھان‘ نے ریلیز سے قبل ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ قائم کردیا

Daily Rehbar جنوری 24, 2023
2041145-ratcanv-1589384828-974-640x480
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل و ثقافت

چوہوں کی بنائی ہوئیں پینٹنگز ہاتھوں ہاتھ فروخت

Daily Rehbar مئی 14, 2020
2040741-coronahairstylex-1589263813-178-640x480
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل و ثقافت

کینیا میں ’’کورونا ہیئر اسٹائل‘‘ کی مقبولیت

Daily Rehbar مئی 12, 2020

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.