274

رابی پیرزادہ؛ پاکستانیوں کی یادداشت بہت کمزور ہے

پاکستان کو اپنے قیام کے ساتھ جو مسائل ملے ان میں مسئلہ کشمیر سب سے اہم مسئلہ تھا اور آج تک پاکستان کا اہم ترین مسئلہ بنا ہوا ہے۔ کشمیر اور کشمیریوں میں پاکستانیوں کی جان بستی ہے اور ہم پاکستانی کسی بھی صورت کشمیر سے علیحدگی کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔

پاکستان کے قیام کو 70 برس سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے اور اس عرصے میں ذراعت، صنعت، اسپورٹس، انٹرٹینمنٹ و فیشن انڈسٹری سمیت مختلف شعبے ترقی کی کئی منازل طے کرچکے ہیں۔ اگر بات کی جائے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی، تو گاہے گاہے یہاں سے کشمیر کے لیےآوازیں اٹھ جاتی تھیں، لیکن اس شعبے سے کشمیر کے لیے بھرپور آواز کبھی نہیں اٹھی۔ تاہم کچھ عرصہ قبل میں نے پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی قدرے غیر معروف گلوکارہ کو کشمیر کے لیے نہ صرف بھرپور انداز میں آواز اٹھاتے دیکھا بلکہ اس لڑکی نے کشمیریوں پر ظلم کرنے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے با اثر پردھان منتری نریندر مودی کو ایسی للکار لگائی کہ پورے بھارت کو ہلاکر رکھ دیا۔

رواں سال اگست کے پہلے ہفتے میں بھارت کی جانب سے کشمیر پر لگائی جانے والی پابندی اور آرٹیکل 370 کی منسوخی کشمیریوں اور پاکستانیوں پر بجلی بن کر گری، جس کے بعد پورے پاکستان سے کشمیریوں کے لیے کئی آوازیں اٹھیں اور شوبز سے وابستہ افراد نے بھی خانہ پُری کرتے ہوئے ایک ایک ٹوئٹ کشمیریوں کے حق میں کرڈالی، جس کے بعد ان کی ذمے داری ختم ہوگئی۔ لیکن جس آواز نے بھارت کے درودیوار ہلادئیے، انڈین فوج اور بھارتی میڈیا کو لرزا کر رکھ دیا وہ پاکستان کی قدرے غیر معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کی آواز تھی جس نے مودی کو اپنے پالتو اژدھوں، سانپوں اور مگرمچھوں سے ایسا ڈرایا کہ مودی سمیت پورے بھارتی میڈیا کے پسینے چُھڑوادئیے۔ دیکھتے ہی دکھتے رابی پیرزادہ کی بہادری اور جرات کے قصے بھارت کے گھر گھر میں گونجنے لگے اور یکایک رابی کی اہمیت پاکستانی سرحد کی حفاظت کرنے والے اس بہادر جوان کی سی ہوگئی جو اپنے ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کرنے کا حوصلہ رکھتا ہے اور یہی حوصلہ بھارتیوں کی ناک میں دم کردیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں