Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • انٹرٹینمنٹ

’عہدِ وفا ‘ کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟

Daily Rehbar فروری 7, 2020
ehde wafa

 مقبول ڈرامہ سیریل ’عہدِ وفا‘ کی آخری قسط کی ایک تصویر لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ڈرامے کے انجام سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔

آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائے جانے والا ڈرامہ سیریل ’ عہدِ وفا‘ کہانی کے اعتبار سے انتہائی اہم موڑ میں داخل ہوچکا ہے۔ گزشتہ اتوار کو نشر کی جانے والی قسط میں ڈرامے کے مرکزی کردار کیپٹن سعد کی پوسٹنگ شمالی وزیرستان میں ہوجاتی ہے جہاں وہ  دہشت گردوں کے خلاف خفیہ کارروائی کے لیے ایک گھر میں داخل ہوتے ہیں تاہم اُس دوران ایک دھماکا ہوتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔

ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی تھی کہ اُس دھماکے میں سعد زخمی ہوا ہے یا وہ دھماکا محض ایک دھماکا ہی تھا؟ تاہم ابھی یہ بحث کا سلسلہ تھما ہی تھا کہ سوشل میڈیا پر آخری قسط کی ایک تصویر لیک ہوگئی جس میں سعد کے دوست ملک شاہ زین اور شہریار اسپتال میں افسردگی کے عالم میں بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

لیک تصویر سے متعلق سوشل میڈیا صارفین نے چہ مگوئیاں شروع کردیں۔ اس حوالے سے فواد خان نامی صارف نے لکھا کہ دھماکے میں ممکن ہے کہ سعد زخمی ہوا ہو اور اُس کے دوست سعد کی عیادت کے لیے اسپتال آئے ہوں۔

شہری علی حسن نے لکھا کہ ڈرامے کی آخری قسط میں سعد مرجائے گا۔

ایک صارف نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ڈرامہ کا مرکزی کردار آخری قسط میں مر جائے کیوں کہ یہ ڈرامہ خلیل الرحمان قمر صاحب نے نہیں لکھا۔

واضح رہے کہ سیفی حسن کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ ’عہدِ وفا‘  چار لڑکوں کی دوستی پر مبنی ڈرامہ ہے جس میں احد رضا میر، احمد علی اکبر، اسامہ خالد بٹ اور وہاج علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ  زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرارداد منظور
Next: راولپنڈی ٹیسٹ: شاہینوں کے سامنے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کتنے رنز پر ہوئی ڈھیر؟ جان لیں اس خبر میں

Related Stories

2432403-shahrukhkhan-1674565824-479-640x480
  • انٹرٹینمنٹ

’پٹھان‘ نے ریلیز سے قبل ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ قائم کردیا

Daily Rehbar جنوری 24, 2023
2041145-ratcanv-1589384828-974-640x480
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل و ثقافت

چوہوں کی بنائی ہوئیں پینٹنگز ہاتھوں ہاتھ فروخت

Daily Rehbar مئی 14, 2020
2040741-coronahairstylex-1589263813-178-640x480
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل و ثقافت

کینیا میں ’’کورونا ہیئر اسٹائل‘‘ کی مقبولیت

Daily Rehbar مئی 12, 2020

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.