Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ: شاہینوں کے سامنے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کتنے رنز پر ہوئی ڈھیر؟ جان لیں اس خبر میں

Daily Rehbar فروری 7, 2020 1 minute read
Pakistan Team

پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے شاہین شاہ کی اچھی کارکردگی کی بدولت ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو 233 رنز پر آؤٹ کردیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو قومی ٹیم کے باؤلرز نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کرنے کی کوشش کی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال اور سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیا ہی تھا کہ پہلے ہی اوور میں سیف حسن صفر کے انفرادی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

سیف حسن کے بعد تمیم اقبال دوسرے اوور میں 5 گیندوں پر صرف 3 رنز بنا کر محمد عباس کی اچھی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

دونوں اوپنرز کے پویلین لوٹنے کے بعد مومن الحق 62 کے مجموعی اسکور پر 30 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔

جس کے بعد نجم الحسین شانتو وکٹ پر کچھ دیر ٹھہرنے میں کامیاب ہوئے تاہم 44 رنز بنانے کے بعد 95 کے مجموعی اسکور پر محمد عباس کے کیچ آؤٹ کا شکار ہوگئے اور پھر محمود اللہ 107 کے اسکور پر شاہین آفریدی کے گیند پر اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بنگلہ دیش کی آدھی ٹیم پویلین لوٹنے کے بعد لتن داس 161 کے مجموعی اسکور پر حارث سہیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

پاکستانی باؤلرز کی بہترین کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 233 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

شاہین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، حارث سہیل اور محمد عباس نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ میچ سے ایک روز قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہمان ٹیم سرپرائز کر سکتی ہے اس لیے انہیں آسان تصور نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم تقریباً 17 برس بعد پاک سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے، اس سے قبل 2003 میں مہمان ٹیم ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئی تھی۔

پاکستان نے 2003 میں کھیلی گئی سیریز میں بنگلہ دیش کو 0-3 سے شکست دی تھی۔

یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز طے تھی لیکن مہمان ٹیم نے اپنے دورے پاکستان کو 3 حصوں میں تقسیم کیا تھا کیونکہ وہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے پاکستان میں زیادہ دیر قیام نہیں کرنا چاہتی تھی۔

اگر دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ ماہ کھیلی گئی 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 0-2 سے شکست دی تھی جبکہ تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں

پاکستانی ٹیم: شان مسعود، عابد علی، اظہر علی (کپتان)، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ۔

بنگلہ دیشی ٹیم: تمیم اقبال، سیف حسن، نجم الحسین شانتو، مومن الحق (کپتان) محمد متھن، محمود اللہ، لتن داس، تیج الاسلام، ربیل حسین، ابو جاید، عبادت حسین۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ’عہدِ وفا ‘ کی آخری قسط میں کیا ہوگا؟
Next: ایران کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش۔۔۔ روسی صدر کے اہم بیان کی تفصیلات آگئیں

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.