287

ڈپٹی کمشنر استور عظیم اللہ متعلقہ آفیسران کے ہمراہ بونجی رحمان نالہ میں زیر تعمیر پب بجلی گھر کا دورہ

استور ( بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر استور عظیم اللہ نے ایگزیکٹیو انجینیر پانی و بجلی کریم خان اور دیگر متعلقہ آفیسران کے ہمراہ بونجی رحمان نالہ میں زیر تعمیر پب بجلی گھر کے کام کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ

.ڈپٹی کمشنر دشوار گزار راستوں سے پیدل سفر کرتے ہوئے زیر تعمیر پن بجلی گھر کے چینل کے آخری حصے تک گئیے اور تفصیلی طور پر کام کا جائزہ لیا. اس موقع پر ایگزیکٹیو انجینیر پانی وبجلی کریم خان نے منصوبے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر استور نے کہا کہ عوامی مفاد عامہ کے منصوبوں میں کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور جلد سے جلد منصوبے کا کام مکمل کیا جائے تاکہ عوام منصوبے کے ثمرات سے مستفید ہو سکے.ان عوامی مفاد کے منصوبوں میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ہر صورت کام مکمل کرایا جائے گا.انہوں نے محکمہ پانی وبجلی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ بونجی رحمان نالہ پن بجلی گھر کے کام کو جلد از جلد مکمل کرائے تاکہ بونجی کے عوام کو بجلی کے مسائل سے چھٹکارہ ملے. انہوں نے منصوبے کے تمام ٹھیکداروں کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ معیاد سے پہلے کام مکمل کرائیں بصورت دیگر اس میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی.بعد میں ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر بجلی گھر کی عمارت اور فور بے کا بھی جائزہ لیا. دورے کے دوران اصلا حی کمیٹی بونجی کے ممبران بھی ہمراہ تھے اور ڈپٹی کمشنر کا ذاتی دلچسپی لیکر پیدل سفر کرکے دشوار گزار راستوں سے گزر کر کام کا جائزہ لینے پر شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں