316

حاضر سروس ملا زمین کے 50 فی صد کا ایریر فی الفور ادا کیا جائے ٹیچر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان

حاضر سروس ملا زمین کے 50 فی صد کا ایریر فی الفور ادا کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار ٹیچر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے صدر حاجی شاہد حسین نےاساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔

انہوں نے مزید کہا اگرچہ صوبائی حکومت کی طرف سے یہ احکامات جاری کیے گئے تھے کہ پنشینرز کو 50 فی صد کا ایریر کی رقم ادا کرنے کے فوراً بعد حاضر سروس ملازمین کو دیا جائے گا حالانکہ پنشینرز کو پے منٹ کیا جا چکا ھے لیکن حاضر سروس ملازمین کے ایریر کا عمل
التواء میں ڈال دیا گیا ھے اگرچہ صوبائی حکومت نے بجٹ بھی فراہم کیا ھے اس کے باوجود تاحال کوئی کاروائی ھوتا ھوا نظر نہیں آتا ھے جو کہ سراسر ذیادتی ھے لہذا ٹیچر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
سے پرزور مطالبہ کر تی ھے کہ حاضر سروس ملازمین کو بھی 50 فی صد ایریر فیالفور ادا کرنے کےلئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھایا جائے تاکہ ان سروس ملازمین کے اندر پائی جانے والی احساس محرومی کو ختم کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں