340

صوبائی صدر تحریک انصاف گلگت بلتستان جسٹس (ر)سید جعفر شاہ نے گیٹی داس بابوسر میں مسافر بس کے المناک حادثے پر انتہائی دکھ کا اظہار

گلگت: صوبائی صدر تحریک انصاف گلگت بلتستان جسٹس (ر)سید جعفر شاہ نے گیٹی داس بابوسر میں مسافر بس کے المناک حادثے پر انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئےجابحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ گٹی داس حادثے کے حوالے سے صوبائی سیکرٹریٹ میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر تحریک انصاف گلگت بلتستان جسٹس نےمطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت جان بحق افراد کےلواحقین اور زخمیوں کےلیے مالی معاونت کا اعلان کرے۔

انہوں نے تحریک انصاف ضلع دیامر کے رہنماوں اور کارکنان کوامدادی کاروائیوں میں بھرپور معاونت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں جان بحق افراد کے ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی بھی کروائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں