Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • آج کے کالمز/ اداریہ

یو م سوگ تحریر : شہزاد حسین الہامی

Daily Rehbar ستمبر 22, 2019 (Last updated: ستمبر 24, 2019) 1 minute read
shahzad

یو م سوگ

تحریر : شہزاد حسین الہامی

بابوسر بس حادثے کے بعد سوشل میڈیا اور الیکٹرونیک میڈیا میں خبر جنگ میں آگ کی طرح پھیل گئی

اور پورے گلگت بلتستان سمیت پورے ملک کی فضا میں سہوگ کا عالم چھا گیا ۔ ابتدائی معلومات جو سوشل میڈیا کے زریعے دیکھنے کو ملی کہ مشہ بروم کی بس جو سکردو سے روالپنڈی کی طرف جا رہی تھی بابو سر کے قریب حادثے کا شکار ہوئی اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق 26افراد اس حادثے میں جان کی بازی ہار گئے جب کہ 12کے قریب افراد اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں بچے خواتین سمیت پاک فوج کے جوان بھی شامل ہیں ۔ اس حادثے کے بعد بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں ان پر غور کرنے کی ضرورت ہے ، گزشتہ دنوں بھی ضلع غذر کی بس کو بھی حادثہ ہوا تھا اور کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا تھا قوم اس حادثے کو بھول نہیں پائی تھی کہ آج یہ دوسرا المناک حادثہ رونما ہوا ۔ گلگت بلتستان میں آئے روز اس قسم کے حادثے رونما ہوناروز کا معمول بن چکے ہیں ،گلگت بلتستان سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں عوام اس روڑ سے سفر کرتی ہے جو کہ اب موت کا کنواں بن چکا ہے ۔ سب سے پہلے اس روڑ کی حالت کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے مگر گزشتہ دورے حکومت میں اس روڑ کو بہتر بنانے کے لئے کام ہوا اس کے بعد اس روڑ کو مزیدبہتر بنانے کے لئے کام کرنے کی ضرورت تھی مگر اس پر کوئی منصوبہ نہیں ،سی پیک منصوبے کے بعدخطے کی عوام خوش تھی کہ اس سی پیک کی وجہ سے یہ شاہراہ مزید بہتر ہوگئی مگر اس پر گزشتہ کئی سالوں سے کوئی کام نہیں ہو سکا ، ساتھ ہی نہ ہی موجودہ حکومت کے پاس کوئی منصوبہ زیر غور ہیں ، گلگت بلتستان کی آبادی بیس لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے اورگلگت بلتستان کا وفاق کے ساتھ رابطے کا واحد راستہ یہی روڑ ہے اس کے علاوہ بھی دیگر منصوبے ہیں جن پر کام کرنے کی ضرورت تھی مگر پی ایس ڈی پی میں ان منصوبوں کو شامل نہیں کیا گیا ، زیر غور منصوبوں میں غذر تا چترال روڑ اور استور سے آزادکشمیر شنٹر پاس منصوبہ بھی زیر غور تھا مگر وفاق کی جانب سے ان دونوں منصوبو ں کو شامل نہیں کیا گیا جو کہ خطے کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق کے مترادف ہیں ،گلگت بلتستان کی عوام اور سیاسی جماعتوں کو چاہیں کہ وہ خطے کی تعمیر وترقی کے لئے مشترکہ طور پر کام کریں تاکہ گلگت بلتستان ترقی کی طرف گامزن ہو سکے ۔ یہاں پر اس بات کا ذکر کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ گلگت بلتستان میں عوامی کو سفر کرنے کے متبدل راستوں کے ساتھ ساتھ آمدرفت کے دیگر زراءع جہاز اور ٹرین سروس کے منصوبے بھی علاقے میں ہونے چاہیں مگر افواس کے ساتھ کہنا پڑا رہا ہے کہ گلگت بلتستان میں صرف پی آئی اے کی اب تک اجارہ داری قائم ہے جو کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ نا انصافی کے مترادف ہے پورے ملک میں نجی ائیرلائن سروس جاری ہے جب کہ گلگت بلتستان میں صرف پی آئی اے کے علاوہ کسی بھی نجی سروس نہیں ہونا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ، گلگت ائیرپورٹ کو مزید بہتر اور بڑا بنانے کے اعلانات سابق دورہ حکومتوں میں ہوا مگر آج تک اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا اور موجودہ ائیرپورٹ کی زمینوں کی اب تک عوام کو معاوضہ نہیں ملنا بھی عوام کے لئے باعث تشویش ہیں ،پی آئی اے کے ساتھ ساتھ دیگر ائیرلائن کمپنیوں کو بھی گلگت بلتستان میں سروس چلانے کی اجازت دینی چاہیں تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آئے اور ساتھ ہی سیاحت کو بھی فروغ ملے سکے ۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں ٹرین سروس کے لئے بھی کام کرنے کی ضرورت ہے ، گلگت بلتستان میں اب تک ٹرین سروس کا کوئی وجود نہیں ، ٹرین سروس سے ایک طرف عوام کو سفر کرنے میں آسانی ہوگئی تو دوسری طرف چین سے سرمایہ کاری کرنے والے تاجر برادی کی مشکلات بھی کم ہونگی ،بات ہو رہی تھی بابو سر حادثے کے بعد صورت حال کی تو حادثے کے بعد دیامر کے عوام اورپاک فوج کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے جنہوں نے بروقت امدای کاموں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ دیامر کے عوام نے ہسپتال میں زخمیوں کے لئے خون کے عطیات دیں جو کہ قابل تعریف ہے ،دیامر کے عوام مہمان نواز ہیں مگر اس حادثے کے بعد دیامر کے عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ ایک زندہ قوم بھی ہے ، اس حادثے کے بعد پاک فوج کی جوانوں نے امدای کاموں میں حصہ لیا اور خود فورس کمانڈر ایف سی این اے احسان محمود نے موقع پر پہنچا کر زخمیوں کو اور جان بحق ہونے والوں کو گلگت منتقل کر دیا جس پر گلگت بلتستان کی عوام فورس کمانڈر کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ،فورس کمانڈر گلگت بلتستان کے عوام کے لئے مسیحا کی حثیت رکھتے ہیں ، قارئین کو یاد ہو گا گزشتہ حادثے میں بھی فورس کمانڈر موقع پر پہنچ گئے تھے اور زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ زخمیوں کا سی ایم ایج میں فری علاج کا اعلان بھی کیا تھا ، اس حادثے میں بھی فورس کمانڈر رسیکیو1122کی طرح فوری طور پر حادثے کے مقام پر پہچا گئے اور فورس کمانڈر نے رسییکوالہکار کی طرح خود امدادی کاموں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو اپنے ساتھ بیٹھا کر گلگت منتقل کر دیا ، فورس کمانڈر ایف سی این اے نے گلگت بلتستان میں کم عرصے میں عوام کے دلوں کوجیت لیا ہے ۔ ہماری دعا ہے کہ فورس کمانڈر گلگت بلتستان کی عوام کی اسی طرح خدمت کرتے رہے ، آخر میں اس امید کے ساتھ اجازت چاہوں کہ گلگت بلتستان کی موجود حکومت اور وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے لئے متبادل سفری زراءع اور سٹرکوں کو بنانے اور موجودہ شاہراہ کو مزید بڑا اور بہتر بنانے کے لئے سنجیدہ اقدمات کرینگے تاکہ آئیندہ اس قسم کے حادثوں میں کمی آئے اور ساتھ ہی اس روڑ پر چلنے والی بسوں کی کنڈیشن سمیت پی آئی اے کے طیاروں کی کنڈیشن پر بھی توجہ دینگے اور دیگر ائیرلائن کی کمپنیوں کو بھی گلگت بلتستان میں سروس شروع کرنے کے لئے اقدامات کرینگے اور ساتھ ہی رسییکو1122کے ادارے کو مزید فعال اور مستحکم کرنے کے لئے بھی اقدمات کرینگے جب بھی کہیں پر کوئی حادثہ ہوا رسیکیو کے ملازمین بروقت پہنچا جاتے ہیں مگر گزشتہ تین ماہ سے ان ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملی حکمران اس طرف بھی توجہ دینگے

آخر میں گلگت بلتستان کی عوام سے ایک اپیل بھی ہے کہ جب بھی کہیں پر اس قسم کا حادثہ ہو تو فوری طور پر زخمیوں خصوصا بچوں اور خواتین کی تصویریں سوشل میڈیا میں وائر کرنے سے اجتناب کریں ، حادثے میں زخمی او ر جان بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور لواحقین کے سامنے جب اس قسم کی تصویر پہچا جاتی ہے تو پھر ان کی حالت کیسی ہو گئی اس کا اندازہ آپ خود لگا سکتے ہیں ،

نوٹ: روزنامہ رہبر گلگت بلتستان اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ
rahbargb@gmail.comپر ای میل کردیجیے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: آغا علی رضوی کا گٹی داس سانحے پر تین روزہ سوگ کا اعلان، زخمیوں کیلئے عوام سے دعا کی اپیل
Next: صوبائی صدر تحریک انصاف گلگت بلتستان جسٹس (ر)سید جعفر شاہ نے گیٹی داس بابوسر میں مسافر بس کے المناک حادثے پر انتہائی دکھ کا اظہار

Related Stories

20_091807_reporter
  • آج کے کالمز/ اداریہ

27؍ اکتوبر ایک انتہائی سیاہ دِن

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
download (3)
  • آج کے کالمز/ اداریہ

*گلگت بلتستان کے لیے وزیر اعلی پنجاب کے اعلانات *”

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
28_104458_reporter
  • آج کے کالمز/ اداریہ

’’جو چلا گیا اسے بھول جا‘‘ حسن نثار

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.