376

آمنہ انصاری کی جانب سے گٹی داس بس حادثے میں بڑی تعداد میں جانی نقصان پر اظہارِ غم و افسوس

سکردو:  پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کی رہنماآمنہ انصاری کی جانب سے گٹی داس بس حادثے میں بڑی تعداد میں جانی نقصان پر اظہارِ غم و افسوس نے دیامر گٹی داس بابوسر کے مقام پر کوچ حادثے میں قیمتی انسانی جانی نقصان پر دکھ، غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پورا گلگت بلتستان اس ناگہانی حادثے پر سوگوار ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہےاور یہ دعا کرتی ہے کہ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دے ،زخمیوں شفا حیاب کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں

پاک آرمی اور دیامر کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے زخمیوں کو رسکیو کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں