Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

سیلفی کی اگلی نسل ’سلوفی‘ پر اجارہ داری کےلیے ’ایپل‘ کی تیاری

Daily Rehbar ستمبر 22, 2019 1 minute read
slofiex

ایپل کارپوریشن نے اپنی پیش کردہ ’سلوفی‘ کے قانونی حقوق حاصل کرنے کےلیے امریکی پیٹنٹ آفس میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ نام ’سلوفی‘ ایپل کارپوریشن کا ایجاد کردہ ہے، جس کے استعمال کا قانونی حق بھی صرف اسی کو تفویض کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایپ ڈیویلپرز اور فون بنانے والے ادارے اسے اپنی مصنوعات کے ناموں میں استعمال نہ کرسکیں۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے ’ایپل آئی فون 11‘ اور ’آئی فون 11 پرو‘ کے ساتھ ساتھ ’سلوموشن سیلفی‘ یا ’سلوفی‘ کا چرچا بھی خوب رہا، جو ان نئے اسمارٹ فونز میں تازہ ترین کیمرا فیچر کے طور پر پیش کی گئی ہے۔

’سلوفی‘ (Slofie) کو ممکن بنانے کےلیے جدید ترین آئی فونز میں اگلے کیمرے کو اس قابل بنایا گیا ہے کہ وہ 120 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے تصویریں کھینچ سکتا ہے؛ اور صرف چند سیکنڈ میں کھینچی گئی سیکڑوں تصاویر میں سے چند درجن کو خودکار انداز سے ترتیب دے کر ایک سلوموشن سیلفی ویڈیو میں تبدیل کرسکتا ہے۔ یہی وہ چیز ہے جسے ایپل کارپوریشن نے ’’سلوفی‘‘ کا نام دیا ہے۔

فی الحال ایپل کارپوریشن کی درخواست امریکی پیٹنٹ آفس میں دائر ہے جس پر فیصلہ ہونا باقی ہے۔ اس درخواست پر ایک اعتراض یہ بھی بنتا ہے کہ اگرچہ سلوموشن سیلفی یا ’’سلوفی‘‘ کی ایجاد کا سہرا ایپل کارپوریشن کے سر ہے لیکن یہ کسی پروڈکٹ کا نہیں بلکہ سیلفی کے ایک نئے انداز کا نام ہے جو اسمارٹ فون کیمروں میں جدت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

لہذا اسے صرف ایپل کارپوریشن کی مصنوعات سے مخصوص کرنا، ٹیکنالوجی انڈسٹری میں صحت مند مقابلے کی حوصلہ شکنی کرنے اور ایک کمپنی کو اجارہ داری کا راستہ فراہم کرنے کے مترادف ہے

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن،فورس کمانڈر ایف۔سی این۔اے میجر جنرل احسان محمود اور چیف سیکریٹری خرم آغا نے بابوسر کے قریب بس حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی
Next: آمنہ انصاری کی جانب سے گٹی داس بس حادثے میں بڑی تعداد میں جانی نقصان پر اظہارِ غم و افسوس

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.