318

عمارت سے خالی ضلع کھرمنگ ہلال آباد مڈل اسکول کے طلباء نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

کھرمنگ :  ضلع کھرمنگ کے گاوں ہلال آباد میں بغیر کلاس رومز شبیہ قتلگاہ پر کھلے آسمان تلے پڑھنے والے بچوں نے میدان مار لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعکھرمنگ کے نواحی گاوں ہلال آباد میںبغیر کلاس رومز کے مڈل اسکول میں آٹھویں کا نتیجہ سو فیصد آیا۔

اس شاندار کامیابی پر والدین کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا اور اس کامیابی کی اصل ہیڈ ماسٹر و ٹیم کی محنتوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

گاوں والوں کا کہنا ہےہم محکمہ تعلیم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسکول ہذا کو بہترین اسکول و ٹیچرز کو ایورڈ دیا جائے۔

آج کل کے دور میں مکمل سہولیات کے باوجود بعض اسکول کے زیرو رزلٹ آتے ہیں, ایسے میں شبیہ قتلگاہ پر کھلے آسمان تلے پڑھنے والے بچوں کی ایسی کامیابی خوش آئند ہیں. محکمہ و دیگر حکام نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں