331

اسسٹنٹ کمشنر تانگیر اقبال جان کا ایگزیکٹیو انجنیئر مظہر سہیل، ایس ڈی او مجید صافی، سب انجنیر عبدالستار سمیت 2 میگاواٹ پاور پراجیک شماری کا تفصیلی دورہ

تانگیر; اسسٹنٹ کمشنر کا ایگزیکٹو انجنیر مظہر سہیل، ایس ڈی اومجید صافی، سب انجنیر عبدالستار سمیت 2 میگاواٹ پاور پراجیک شماری کا دورہ، تفصیلات کے مطابق تانگیر کے علاقہ شماری اگون میں جاری 2 میگاواٹ پاور پراجیکٹ کا تفصیلی معائینہ کیا.

اس موقعے پر لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے تمام مسائل تفصیلی بتائے، اور 2 میگاواٹ پاور پراجیکٹ کے حوالے سے اپنے تحفظات سے اسسٹنٹ کمشنر تانگیر اقبال جان کو اگاہ کیا، عوامی حلقوں کی جانب سے کمپنسیشن ریوائس کرنے کی درخواست کی گئی، اسسٹنٹ کمشنر اقبال جان نے تمام مسائل سنے اور فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقعے پر ایگزیکٹو انجنیر مظہر سہیل، ایس ڈی او مجید صافی، سب انجنیر عبدالستار و دیگر اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تھے، اسسٹنٹ کمشنر نے سختی سے ہدایت جاری کی کہ پاور پراجیکٹ کے کام میں غفلت یا سست روی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں