337

شگر: گورنر گلگت بلتستان سے رہنما تحریک انصاف و صدر ایکس سولجر شگر حسن شگری کا ملاقات

شگر:  گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے رہنما تحریک انصاف و صدر ایکس سولجر شگر حسن شگری کا ملاقات نوزائیداہ ضلع شگر کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کا ضلع شگر کے لے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی یقین دہانی جبکہ ایکس سولجر کی زیر اہتمام مرہ پی میں حفاظتی بند کو جلد سرکاری پروجیکٹ میں شامل کرنے کے لیے سکریٹری پلاننگ کو مراسلہ ارسال کردیا

گورنر نے کہا کہ شگر بلتستان کی پہچان اور چہرہ ہے اس کی خوبصورتی اور ترقی گلگت بلتستان کی ترقی ہے وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی مسائل کی حل میں کوشاں ہے وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان کی ترقی میں مثبت سوچ رکھتا ہے

مسائل کی حل کی یقین دہانی پر صدر ایکس سولجر شگر حسن شگری نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کا شکریہ ادا کیا اور ان کی ترقیاتی پالیسیوں کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کو سراہا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں