395

ثقافت ختم تو قوم ختم: تحریر…..یاسر دانیال صابری

پاکستان اسلامی ثقافت علمبردار ہے کیونکہ تحریک پاکستان کی تہہ میں اسلامی تہذیب و تمدن ثقافت کی بقا کا جزبہ بھی کار فرما تھا.پاکستان کا مطلب ہے “پاک سر زمین “اس لفظ سے ہی پاکستانی قوم کے نظریات و شعائر زندگی کا کچھ اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ یہاں اسلامی تہذیب و ثقافت کی عمل داری ہے
پاکستان میں اکثریت مسلمانوں کی ہیں ملک مذہبی رواداری ہے اور رواداری کا یہ جذبہ بھی اسلامی تہذیب کا ایک اہم جزو ہے.
معاشرتی زندگی کی بنیادیں اسلامی اصولوں پر رکھی گئی ہیں کیونکہ اسلام ایک مکمل نظام حیات پیش کرتا ہے اور اس کے لئے لائحہ عمل قرآن پاک نیں بڑی تفصیل سے موجود ہے

.
اسلامی تہذیب کے مطابق خاندان اور گھریلو زندگی کا آغاز نکاح جیسی پاکیزہ رسم سے ہوتا ہے خاندان کے افراد ایک دوسروں کے لئے حقوق وفرائض متعین کر دئیے گئے ہیں مثلاّ والدین کے حقوق,دیگر رشتہ داروں کے حقوق ,جہاں تک کہ ہمسایوں اور ملازموں تک کے حقوق واضع کر دئیے گئے ہیں

اسلامی شعائر زندگی میں لباس اور خوراک کے متعلق بھی واضع ہدایات موجود ہیں.مثال کے طور پر یہ کہ لباس سادہ اور صاف ستھرا ہو اور ایسی طرز زندگی پر پہنا جائے ,جو پردہ داری کی طرف مائل کرے.خوراک سادہ اور جائز آمدن سے مہیا کی گئی ہو.ایک دوسروں کو دعوت پر بلانا اور تحفے تحائف دینا بھی اسلامی ثقافت کا اہم جزو ہے

.
اسلامی معاشرے میں تقریبات بھی بے حد پاکیزہ ہوتی ہیں.مثالاَّ عیدین ,شب رات, وغیرہ چنانچہ پاکستانی قوم کی اکثریت کی معاشرتی زندگی کے اہم بنیادیں انہی پاکیزہ اصولوں پر قائم ہیں

.
ثقافت کے عناصر ادب,شاعری,آرٹ اور دستکاری وغیرہ ہیں .اگر دیکھا جائے تو ان تمام عناصر میں اسلامی زندگی کی جھلک نمایاں ہے.
فن تعمیر میں پاکستان کی اسلامی ثقافت کا ثقافتی ورثہ بے حد قیمتی ہے مثال مغل بادشاہوں نے ملک بھر میں اعلی درجہ کی تاریخی عمارات تعمیر کروا کر اس فن کو بقائے دوام بخشا.اس کی بے مثال ادا جو کہ اسلامی ثقافت کے نام سے جو آج بھی شہرت کے قابل ہیں اور ان تعمیرات میں مسجد جو کہ مسلمانوں کا سب سے بڑا ثقافتی ورثہ مانا جاتا ہے جہاں وہ دن میں پانچ وقت حاضر ہو کر عبادت بھی کرتے ہیں اور اپنے وطن کے مسائل بھی حل کرتے ہیں

.
اسلامی ثقافت دوسرے ثقافتوں سے اعلی اس وجہ سے بھی ہے کیونکہ مسلمانوں نے صدیوں پہلے ذات پات کا نظام ختم کر دیا تھا اور مساوات اور بھائی چارے کو دواج دیا تھا پاکستانی تقافت اس اصول پر قائم ہے جس کی وجہ سےمسلمانوں نے اپنا ایک الگ نظریہ اور الگ ملک و ریاست حاصل کیا

.
پاکستانی ثقافت میں ایک انفرادیت یہ ہے کہ پاکستانی اپنا تمام کام کاج بسم اللہ سے شروع کرتے ہیں ہر طرح کی تقربیات میں چھوٹے بڑے کا خیال رکھتے ہیں جس کا صلہ قوم کی علامت بن جاتا ہے اوریہ نشانی کلچر کی پرموشن ہے

مختلف علاقوں کے لباس طرز زندگی کھانا پینا ,وغیرہ میں کوئی بنیادی فرق نہیں پایا جاتا کیونکہ مختلف علاقوں میں رہنے والوں کی اکثرت مسلمان ہیں اس لئے سب رسم و رواج بودوباش سے لطف اندوز ہوتے ہیں

.
ذبان سب کی اردو لیکن قوم کی پہچان اور شناخت ہے اور کسی قوم میں ثقافت افراد کی مجموعی سوچ سے پیدا ہوتی ہے اور زبان علم اور تربیت سے بتدریج پروان چڑھتی ہے ..

نوٹ: روزنامہ رہبر گلگت بلتستان اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ
[email protected]پر ای میل کردیجیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں