322

گلگت(فداحسین تبسم)گلگت کا علاقہ جلال آباد میں پچھلے سال کی طرح اس سال بھی گورنمنٹ بواٸز ہاٸی سکول جلال آباد اور دیگر پراٸیویٹ سکولوں نے یکم اکتوبر کادن صفاٸی مہم کے طور پرمنایا

گورنمنٹ ہاٸی سکول جلال آباد, گرلز ہاٸی سکول جلال آباد,المصطفیٰ پبلک سکول اینڈکالج,العارف سکول اینڈ کالج,دوبانی پبلک سکول اینڈ کالج,سکاٸی اکیڈمی اور سیف سلولز, ویسٹ منجمنٹ دنیور اساتذہ, طلبإ وطالبات نے بھرپور انداز میں گلی محلوں اور مار کیٹوں کی صفاٸی کرکے یہ ثابت کردیا کہ صفاٸی نصف ایمان ہے ہیڈ ماسڑ گورنمنٹ بواٸز ہاٸی سکول جلال آبا محمد جعفر اور اساتذہ کرام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ صفاٸی نصف ایمان ہے.ہمیں اردگرد کے ماحول کو ہمیشہ صاف ستھرا رکھنا چاہیے.ماحول کو صاف ستھرا رکھناہرایک فرد کی زمہ داری ہے جب ہمارا ماحول صاف ہوگا تو ہم ہر قسم کی بیماریوں سے بچ جاٸینگے.تمام لوگ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں کوڑا کرکٹ کو کسی ایک جگہ ٹھکانے لگا دیں دوکاندار حضرات اور تمام لوگوں سے گزارش کی ھے کہ اس مہم میں بھر پور ہمارا ساتھ دیں ہم نے پچھلے سال بھی یکم اکتوبر کو اس مہم کا آغازگورنمنٹ بوٸزا ہاٸی سکول جلال آباد اور المصطفےٰ پبلک سکول,العارف پبلک سکول کے تعاون سے شروع کیا تھا

جس کا نتیجہ یہ ملا کہ اس سال تمام دوکاندار حضرات اور مختلف ویلفیر تنظیموں کے نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر اس صفاٸی مہم میں ہمارے ساتھ دیا.ہرسال یکم اکتوبر کا دن ہم صفاٸی مہم کے طور پر مناٸینگےجسکا مقصد لوگوں کو صفاٸی کے حوالے سے آگاہی دیناہے پچھلے سال کی نسبت اس سال لوگوں کے اندر کافی شعور آچکاہے آخر میں ہیڈ ماسٹر محمد جعفر اور اساتذہ نے میڈیا نماٸندوں اور ویسٹ منجمٹ اور تمام دوکاندار حضرات کا شکریہ آدا کیا جنہوں نے اس صفاٸی مہم میں بھر پور تعاون کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں