299

نیشنل یوتھ سمٹ آج سے قراقرم یونیورسٹی میں شروع ہوگی

روکون کے زیر اہتمام سمٹ میں ماحولیاتی تبدیلی، گلوبل وارمنگ، سی پیک، یوتھ ڈویپلمنٹ جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی جا ئیگیماہرین، محقیقن، پروفیسر، اور    صوبہ بھر کے طلبہ اور طالبات اس میں نمائندگی کریں گے


گلگت (پ ر)گروکون اورقراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے اشتراک سے نیشنل یوتھ سمٹ فار ایکو فرینڈلی ٹورینزم 21 اکتوبر تا26اکتوبر منعقد کیا جا رہا ہے۔ نیشنل یوتھ سمٹ پاکستان میں موجودہ مسائل ماحولیاتی تبدیلی، گلوبل وارمنگ، حیاتی نظام میں تنوع، یوتھ ڑویپلمینٹ پروگرام اور سی پیک سے حاصل شدہ مواقع، ایس ڈی جی کے پروگرام میں خواتین کی شمولیت، کارکردگی،اور ترقی، ثقافتی اثر اور تصوف جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی جا ئیگی۔ پائیدار سیاحت کو فروغ دینے پر خصوصی گفتگو بھی  کی جائیگی۔

ایس ڈی جی اور پاکستان چین اقتصادی راہداری کی اہمیت کو زیر بحث لایا جائیگا ۔ ماہرین، محقیقن، پروفیسر، اور    صوبہ بھر کے طلبہ اور طالبات اس میں نمائندگی کریں گے۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل اور  علی امین مہمان خصوصی بمع دیگر مہمان مقرر شرکت کریں گے. مزید سمٹ کے شرکا  ہنزہ، عطا آباد جھیل اور خنجراب بارڈر کا بھی دورہ کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں