70

کراچی میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے پیپلز پارٹی کے رہنما سجاد ولی حیدر کی اہم ملاقات

کراچی(رہبر نیوز)گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما سجاد ولی حیدر کی اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں آنے والے عام انتخابات اور ضلع غذر میں پارٹی تنظیم کو مزید فعال بنانے سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ ملاقات کراچی میں منعقد ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے گلگت بلتستان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر غذر میں پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور کارکنوں کو متحرک کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیر غور آئیں۔

ذرائع کے مطابق، سجاد ولی حیدر نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور عوامی حمایت کے بل بوتے پر نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت عوامی مسائل کے حل اور ترقی کے ایجنڈے پر پوری طرح کاربند ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں