Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • گلگت بلتستان

مرکزی جعفریہ طلباء کنونشن میں شفاف اور پُرامن انتخابی عمل مکمل

Daily Rehbar نومبر 9, 2025
square-1-1-1762696016155

گلگت/اسلام آباد (رہبر نیوز)جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی انتخابات میں سید محمد فتح رضوی کو دو سالہ مدت (2025 تا 2027) کے لیے تنظیم کا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا۔ سید محمد فتح رضوی کا تعلق گلگت کے علاقے سکوار سے ہے۔

یہ انتخاب مرکزی جعفریہ طلباء کنونشن کے دوران عمل میں آیا، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے طلباء، صوبائی نمائندگان اور ضلعی صدور نے شرکت کی۔ انتخابی عمل منظم، شفاف اور پُرامن ماحول میں مکمل ہوا۔

نو منتخب صدر کے اعلان کے بعد شرکاء نے سید محمد فتح رضوی کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے نومنتخب صدر سے حلف لیا اور کہا کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتِ جعفریہ کے نوجوانوں کی فکری، تعلیمی اور اخلاقی تربیت کا مؤثر پلیٹ فارم ہے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نو منتخب صدر نظریاتی استقامت، تعلیم کے فروغ اور طلباء کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اپنے پہلے خطاب میں سید محمد فتح رضوی نے تنظیم کے بانیان کے مشن اور قائد ملتِ جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی رہنمائی میں طلباء کے دینی و فکری شعور کو مزید اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے تمام صوبائی و ضلعی ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط اور نظریاتی بیداری کو تنظیم کا بنیادی شعار بنائیں گے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کراچی میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے پیپلز پارٹی کے رہنما سجاد ولی حیدر کی اہم ملاقات
Next: اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس نگران وزیراعلیٰ کی تقرری پر تفصیلی مشاورت

Related Stories

daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.