76

سینئر صحافی منظور حسین کو انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ گلگت بلتستان کا پیٹرن میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا گیا

سینئر جرنلسٹ، چیف ایڈیٹر ڈی پی این روزنامہ “گلگت بلتستان ایکسپریس” اور جنرل سیکریٹری گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی منظور حسین کو انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ گلگت بلتستان کا پیٹرن میڈیا کوآرڈینیٹر گلگت بلتستان مقرر کر دیا گیا ہے۔
یہ تقرری گزشتہ روز تنظیم کے مرکزی صدر رانا بشارت علی خان کے دستخطوں سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے ذریعے عمل میں آئی۔
اس موقع پر مرکزی صدر نے امید ظاہر کی کہ منظور حسین گلگت بلتستان میں ظلم، ناانصافی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور علاقے کے بنیادی حقوق سے متعلق مسائل کو مؤثر انداز میں اربابِ اختیار تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
اہلِ صحافت اور سماجی حلقوں نے منظور حسین کی تقرری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں گلگت بلتستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط آواز ثابت ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں