Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

کولیسٹرول پر قابو پانے کے نہایت مفید نسخے جانیے اس رپورٹ میں

Daily Rehbar ستمبر 23, 2019 1 minute read
hlth

کولیسٹرول ایک ایسی بیماری ہے جو دِل کی بیماری اور فالج کا سبب بنتی ہے لیکن اب کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی سطح کو گھریلو نسخوں سےکنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

ہمارے جسم میں موجود چربی ہمارے خون کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ہماری صحت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتی ہے لیکن اِسی چربی کی زائد مقدار کو ’کولیسٹرول‘ کا نام دیا جاتا ہے جو انسانی صحت کے لیے مضر ہے اور سینے میں درد، دِل کا دورہ اور فالج جیسی بیماریوں کی جڑ ہے۔

کولیسٹرول سے خون گاڑھا ہوجاتا ہے اور خون کی نالیاں چپکنے لگتی ہیں جس سے دِل تک خون کا دورانیہ متاثر ہوتا ہے

کولیسٹرول کی اقسام:

دو قسم کے کولیسٹرول ہیں۔

کم کثافت لیپو پروٹین (ایل ڈی ایل) (Low Density Lipoprotein (LDL
اعلی کثافت لیپو پروٹین (ایچ ڈی ایل) (High Density Lipoprotein (HDL
عام طور پر کم کثافت لیپو پروٹین (ایل ڈی ایل) کولیسٹرول کو ناقص کولیسٹرول سمجھا جاتا ہے جبکہ اعلٰی کثافت لیپو پروٹین (ایچ ڈی ایل) کولیسٹرول کو صحت کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے، یہ دونوں قسمیں جسم میں موجود کولیسٹرول کو جسم کے دوسرے حصوں تک پہنچانے میں مدد کرتے ہیں۔

کولیسٹرول کی بڑھتی سطح کو کیسے کنٹرول کیا جائے؟

کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے کے لیے ضروری ہے کہ صحت مندانہ غذا کا استعمال کیا جائے اور ساتھ ہی ورزش کو بھی اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنایا جائے لیکن چار ایسے گھریلو نسخے ہیں جو کولیسٹرول کو کم کرنے میں فائدہ مند ہیں۔

لہسن:

لہسن ہمارے باورچی خانے کا ایک ایسا طاقتور جزو ہے جو ہمارے کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق یہ معلوم ہوا ہے کہ لہسن میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جسم میں خون کو گاڑھا ہونے اور جمنے سے روک سکتی ہیں۔

کولیسٹرول کے لیے لہسن کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ 2 سے 3 لہسن کے جوے لے لیں اور اُس کو پیس کے کھالیں، اِس سے کولیسٹرول کی سطح برقرار رہے گی

پالک:

ہرے پتوں والی یہ سبزی قدرتی فوائد سے بھر پور ہے، پالک میں لوٹین نامی ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہوتا ہے جو خون کے بہاؤ میں (ایل ای ڈی) کولیسٹرول کو کم کرتا ہے، اِس کے علاوہ پالک شریانوں میں چربی کے ذخائر کو بھی روکتی ہے، پالک میں موجود فائبر نظامِ ہاضمہ کو بھی بہتر بناتا ہے اور اِس میں کیلشیم اور میگنیشیم بھی کثرت سے پایا جاتا ہے۔

اگر کولیسٹرول کے مریض پالک کو اپنی روز مرہ کی غذا میں شامل کرلیں تو یہ اُن کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے

اخروٹ:

اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھرپور اخروٹ آپ کی دل کی صحت کے لئے بہت اچھا ثابت ہوسکتا ہے۔ اخروٹ میں موجود پروٹینز اور وٹامنز کولیسٹرول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اخروٹ، بادام، کاجو اور پستے جیسے میووں کو اگر کولیسٹرول کا مریض اپنے ناشتے میں استعمال کرے تو یہ کولیسٹرول کی وجہ سے مریض کے بڑھتے ہوئے وزن کو کم کرے گا اور اِس سے صحت بھی اچھی ہوگی۔

سیب:

سیب میں قدرتی طور پر موجود فائبر انسانی جسم سے اضافی کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، روزانہ ایک سے دو سیب کھانے سے کولیسٹرول کی بڑھتی ہوئی سطح پر قابو پایا جاسکتا ہے اور یہ مریض کو موٹاپے سے بھی نجات دلاتا ہے۔

واضح رہے کہ اِن سب غذا کے علاوہ کولیسٹرول کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ روزانہ باقاعدگی سے ورزش کریں، تیل اور گھی کا استعمال کم کریں، سگریٹ نوشی اور نشہ آور چیزوں کے استعمال سے گریز کریں

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: پیپلز پارٹی گلگت بلتستان دکھُ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کی شریک سعدیہ دانش ہے.
Next: سمندری طوفان اور شدید بارشوں کے وقت سے پہلے پیشنگوئی کرنا اب ممکن

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.