Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

بلڈ پریشر معمول پر رکھنے والی غذائیں

Daily Rehbar ستمبر 26, 2019
food

بلڈ پریشر کو خاموش قاتل کہا جاتا ہے اور بلڈ پریشر مستقل بڑھے رہنے کا مرض فالج، دل کے امراض اور گردوں کی خرابی کی اہم وجہ بن سکتا ہے۔

قدرت نے کئی غذاؤں میں دورانِ خون کو درست اور قابو میں رکھنے کے خواص پیدا کئے ہیں۔ ’’احتیاط علاج سے بہتر ہے‘‘ کے مصداق اگر آپ کا بلڈ پریشر زیادہ رہتا ہے تو درج ذیل کچھ غذائیں ہائپر ٹینشن (ہائی بلڈ پریشر) سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

لیکن آپ سے گزارش ہے کہ آپ ان نسخوں پر بھی اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے بعد ہی عمل کیجیے گا۔

عموماً بلڈ پریشر کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے۔ اگر خوش قسمتی سے آپ شوگر کے مریض نہیں تو روزانہ ایک کپ چقندر کا رس صرف ایک ہفتے میں ہی اثر دکھانا شروع کردے گا اور آپ خود واضح طور پر بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر میں کمی محسوس کریں گے۔

یورپ میں ہزاروں افراد پر کئی ماہ تک تحقیق کے بعد ثابت ہوا ہے کہ چقندر کا رس بلڈ پریشر میں بہت مفید ہوتا ہے۔

دوسری جانب غذائی ماہرین نے ڈی اے ایس ایچ نامی صحت مند غذاؤں کا ایک فارمولا دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ غذا سے بلڈ پریشر میں کمی اور اس میں سبزیاں، پھل، مگرناشپاتی، شاخ گوبھی اور دالوں کو بطورِ خاص شامل کیا گیا ہے۔

اس غذائی پلان میں مکمل اناج، نارنجیاں، چکنائی سے پاک دودھ، پالک، بادام، تازہ سبز لوبیا، بیریاں، زیتون کا تیل، سبز چائے، دہی، مچھلی، سیب، کیلا، ناشپاتی، گاجریں، سورج مکھی کے بیج، دارچینی اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

کوشش کیجیے کہ کیلشیم کی وافر مقدار یعنی 1000 سے 1200 ملی گرام کیلشیم روزانہ ایک بالغ فرد کی غذا کا حصہ بن سکے۔ اس کےلیے دودھ اور دہی بہترین انتخاب ہیں۔

یاد رہے کہ تیل بردار مچھلیوں میں عام پائے جانے والا اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بھی بلڈ پریشر میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس لیے ہفتے میں دو مرتبہ مچھلی کھانے کو اپنا معمول ضرور بنائیے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: پاکستان تحریک انصاف کے نااہل ترین شخص کے ساتھ گلگت بلتستان میں پراجیکٹس کا افتتاح کروانا صوبائی حکومت کی بھی نااہلی ہے: سعدیہ دانش
Next: کپتانی کی مدت کے اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سرفراز احمد

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.