316

کپتانی کی مدت کے اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑتا، سرفراز احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کو آسان نہیں لیں گے،کوشش کریں گے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں جب کہ کپتانی کی مدت کے اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمر اکمل اور رضوان اسکواڈ کا حصہ ہیں، میرے لیے پریشانی کی کوئی بات نہیں،میری کوشش ہوگی کہ اپنے پانچویں نمبر پر کھیلوں اگر بورڈ کے بڑے رابطے میں ہیں تو  کپتانی کا مسئلہ نہیں، اپنے شہر میں بطور کپتان ون ڈے سیریز کھیلوں گا، کراچی کا کراوڈ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرتا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ دوسال سے بورڈ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کوشاں ہے،عالمی کرکٹ ملک میں کھیل کو تقویت دینے میں اپنا کردار ادا کرے، ہم نے دنیا میں اپنا پیغام دیا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں۔

کپتان کا کہنا تھا کہ تین سو سے زائد رنز کی اننگ ضروری ہے، اوپنرز کو اچھا اسٹارٹ دینا ضروری ہے، بابر اعظم مستقبل کا بہترین بیٹسمین  ثابت ہو سکتا ہے،فخر زمان جذباتی ہے جب کہ میں اپنی خامیوں اور غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیسٹ میں فاسٹ بولرز کا فقدان ہے،آسٹریلیا کے خلاف بہتر تیاری کریں گے،  بطور ٹیسٹ کپتان  زمہ داری کا فیصلہ ابھی دور ہے،ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کے لیے کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں