Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

گرین ٹی کو چہرے پر لگانے کے کرشماتی فوائد

Daily Rehbar ستمبر 30, 2019
Creen Tea

ہم میں سے بہت لوگ گرین ٹی یعنی سبز چائے کا استعمال کرتے ہیں، گرین ٹی پینا آپ کی صحت کے لیے نہایت ہی فائدے مند ہے لیکن اس کے ساتھ ہی گرین ٹی ہماری جلد کے لیے بھی بہت ہی بہترین تصور کی جاتی ہے۔

زیادہ تر لوگ گرین ٹی کو پینا پسند کرتے ہیں مگر ہم آپ کو یہ بتائیں گے کہ کیسے گرین ٹی کا چہرے پر استعمال آپ کی جلد کو تروتازہ اور چمکدار بناتا ہے۔

گرین ٹی کو مندرجہ ذیل طریقے سے جلد پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

1. گرین ٹی ماسک

گرین ٹی کا فیس ماسک بنا کر استعمال کیا جائے تو یہ جلد کے لیے بہت فائدے مند ہوگا۔ فیس ماسک بنانے کے لیے ایک بڑا چمچ باریک پسی ہوئی گرین ٹی لیجیے پھر اس میں 2چٹکی ہلدی اور ایک بڑا چمچ بیسن ڈال لیجیے۔

ان تمام چیزوں کو پانی کی مدد سے پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں اور جب یہ ماسک خشک ہوجائے تو چہرہ دھولیں، ایسا ہفتے میں دو بار کرنے سے جلد چمکدار ہوجائے گی۔

2.  گرین ٹی اسکرب

ہمارے چہرے پر روزانہ دھول مٹی اور گرد جمع ہوجاتی ہے جو کہ چہرے کے مسام کو بند کردیتی ہے، چہرے کو تازہ کرنے کے لیے اسکرب کرنا نہایت ہی ضروری ہے۔

گرین ٹی کا اسکرب بنانے کے لیے سب سے پہلے گرین ٹی کے پتوں کو پانی میں اُبال لیجیے، جب یہ اچھی طرح اُبل جائیں تو پانی کو چھان کر پتوں سے علیحدہ کر لیجیے۔ گرین ٹی کے پانی میں چینی ڈال کر اسے چہرے پر ہلکے ہاتھ سے مساج کیجیے، یہ ایک ایسا نیچرل اسکرب ہے جس سے آپ کے چہرے کے مسام میں موجود تمام گندگی صاف ہوجائے گی۔

3. گرین ٹی سے آنکھوں کے گرد ہلکوں کا علاج

گرین ٹی آنکھوں کے گرد ہلکوں کے لیے بہت معاون ثابت ہوتی ہے، ہلکوں کے لیے آپ گھر میں موجود گرین ٹی بیگز کو استعمال کرنے کے بعد فریج میں رکھ دیجیے جب یہ ٹھنڈے ہو جائیں تو انہیں آنکھوں پر رکھیں ، ایسا کرنے سے آنکھوں کے گرد ہلکے اور سوجن بھی ختم ہوجاتی ہے۔

4. گرین ٹی اسکن ٹونر

ہمیں اپنی جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے ایک ٹونر کی ضرورت ہوتی ہے، مارکیٹ میں ملنے والے ٹونر کیمیکل سے بنتے ہیں جو کہ جلد کے لیے نقصان کا باعث بنتے ہیں۔

اگر آپ ایک نیچرل ٹونر کا استعمال کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے گرین ٹی کو پانی میں اُبال کر چھان لیجیے، پھر اس گرین ٹی میں ایلوویرا جیل شامل کرکے ایک اسپرے بوتل میں محفوظ کرکے فریج میں رکھ دیں۔ ہر تھوڑی دیر بعد اس ٹونر کو اپنے چہرے پر اسپرے کرنے سے جلد چمکدار اور ملائم ہوجائے گی۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: وزیر اعلیٰ ایک پل اور 9 کلومیٹر روڈ کشادہ کر کے چکرکوٹ کی عوام کو خریدنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں: سابق سینئر نائب صدر وبانی رہنما جہانزیب خان
Next: ہوشیار خبردار!!!!!! سکردو، کتوں کا حملہ 7 سے زائد شہری ہسپتال منتقل،ریسکیو زرائع

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.