Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

اسٹیم سیل سے گنج پن سے متاثرہ افراد میں بالوں کی دوبارہ افزائش میں کامیابی

Daily Rehbar مئی 21, 2020
2042964-baldness-1589916029-997-640x480

جنوبی کوریا: خلیاتِ ساق یا اسٹیم سیل ہرطرح کے خلیات میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اب ان کی بدولت عام گنج پن دور کرنے اور بالوں کی دوبارہ افزانش میں قابلِ قدر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

جنوبی کوریا کے ماہرین نے اسٹیم سیل سے عام گنج پن دور کرنے کے تجربات کئے ہیں تاہم یہ محدود پیمانے پر ہیں۔ لیکن اس کے باوجود بالوں کی افزائش کو دیکھا اور محسوس کیا جاسکتا ہے۔ اس میں اٹکل میں بعض افراد کو منتخب کیا گیا ہے اور پلے سیبو کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔

اس علاج کو ’اسٹیم سیل ٹاپیکل سلوشن‘ کہا گیا ہے جس کی بدولت خواتین اور مرد حضرات کے بال اگنے لگے ہیں۔ جنوبی کوریا کے ماہرین نے کہا ہے کہ یہ طریقہ علاج بالکل محفوظ ہے اور اس کے کوئی ضمنی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ پوری دنیا میں گنج پن کی عام کیفیت کو اینڈروجینک ایلوپیشیا ( اے جی اے) کہا جاتا ہے اور 50 برس کے مرد اور عورتوں کی نصف تعداد اس کی شکار ہوجاتی ہے۔ پہلے بال باریک ہونے لگتے ہیں اور اس کےبعد گرنے سے سر پر گنج پن پھیلنا شروع ہوجاتا ہے۔

بڑوں کی چربی کے اندر ایک خاص قسم کا اسٹیم سیل عام پایا جاتا ہے جسے ’ایڈیپوز ٹشو ڈرِون اسٹیم سیلز (اے ڈی ایس سی) کہا جاتا ہے۔ یہ خاص قسم کے ہارمون خارج کرتے ہیں جو بالوں کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس ضمن میں پہلی مرتبہ انسانوں پر اے ڈی ایس سی کو آزمایا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کی پوسان نیشنل یونیورسٹی کے پروفیسر سینگ ییوپ لی اور ان کے ساتھیوں نے درمیانے درجے کے 38 خواتین و حضرات کے سر کے بے بال والے حصے پر اے ڈی ایس سی سی ای کا محلول لگایا جبکہ نصف افراد کو جعلی دوا یا پلے سیبو لگایا گیا۔ اس محلول کو مسلسل 16 ہفتے تک آزمایا گیا۔

اس کے بعد کئی لوگوں کے سر پر بالوں کی دوبارہ افزائش شروع ہوگئی اور بعض افراد کے سر پر بالوں کی پیداوار 28 فیصد تک بڑھی ہوئی دیکھی گئی ۔ اسی طرح بالوں کی اوسط موٹائی14.2 فیصد بڑھی ۔ جبکہ جعلی دوا والے خواتین و حضرات کے بالوں میں افزائش 7.1 فیصد اور موٹائی میں صرف 6 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔ بلاشبہ یہ ایک بہت واضح فرق ہے۔

اس طرح معلوم ہوا ہے کہ اے ڈی ایس سی طریقہ کار بالوں کی افزائش میں بہت اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ یہ ایک جانب تو نئے بال اگاتا ہے تو دوسری جانب بالوں کی موٹائی بھی اضافہ کرتا ہے۔

ماہرین اگلے مرحلےمیں اسٹیم سیل کو آبادی کے ایک بڑے حصے پرآزمانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بشکریہ :ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی
Next: دورہ انگلینڈ؛ بورڈ نے خوف کی دیوار گرانا شروع کردی

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.