Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • کھیل و ثقافت

دورہ انگلینڈ؛ بورڈ نے خوف کی دیوار گرانا شروع کردی

Daily Rehbar مئی 21, 2020
2043416-pcb-1590039317-309-640x480

لاہور: دورہ انگلینڈ سے قبل پی سی بی نے خوف کی دیوار گرانا شروع کردی جب کہ کرکٹرز کو سیریز کے حوالے سے اعتماد میں لینے کی مہم کا آغاز ہوگیا۔

انگلینڈ کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے ہوا، صورتحال میں تھوڑی بہتری آ گئی لیکن خوف کے سائے اب بھی موجود ہیں، انگلش بورڈ مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ بائیو سیکیور ماحول میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا خواہاں ہے، وہ اس کا آغاز 8 جولائی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے کرے گا، بعد ازاں پاکستان کی میزبانی کا بھی پلان ہے، سیریز کا آغاز 5 اگست کو ہوگا، ساتھ ہوٹلز رکھنے والے وینیوز کا بھی تقریبا فیصلہ ہو چکا۔

تماشائیوں کے بغیر اسٹیڈیمز میں میچز کے اس تجربے سے ای سی بی کو مالی نقصان کا کسی حد تک ازالہ کرنے میں مدد ملے گی، دیگر ملکوں بھی بائیو سکیور ماحول میں مقابلے کرانے کا حوصلہ کر سکیں گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 مئی کو ای سی بی حکام سے ٹیلی کانفرنس میں سیریز کیلیے اصولی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیتے رہنے پر اتفاق کیا تھا، گذشتہ روز بورڈ نے قومی کرکٹرز کو دورہ انگلینڈ کے حوالے سے بریفنگ دے دی۔

چیف ایگزیکٹیو وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے کھلاڑیوں کو ممکنہ پلان سے آگاہ کیا، میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم اور چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق بھی میٹنگ میں شریک ہوئے، پلیئرز کو پی سی بی اور ای سی بی حکام کی ٹیلی کانفرنس کے تناظر میں صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

بورڈ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بتایا گیا کہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے25 کرکٹرز کو انگلینڈ لے جانے کا منصوبہ ہے جو جولائی کے پہلے ہفتے میں روانہ ہوں گے، تمام پلیئرز ٹور کے اختتام تک وہاں موجود رہیں گے۔

مزید آگاہ کیا گیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی گائیڈلائنز کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے جون کے اوائل میں لاہور میں ٹریننگ سیشنزکاانعقاد ہوگا، ڈاکٹر سہیل سلیم، مصباح الحق اور وقار یونس حفظان صحت  کے اصولوں پرکھلاڑیوں کیلیے ٹریننگ سیشنز ترتیب دیں گے، پی سی بی کرکٹرز کو انگلش بورڈ سے مزید بات چیت کے حوالے سے بھی آگاہ کرتا رہے گا۔

وسیم خان نے کہا کہ بظاہر آئندہ 3 ماہ پاکستان ٹیم کو بائیو سیکیور انتظامات میں رہنا پڑے گا، کھلاڑیوں کے پاس دورے سے دستبرداری کا  آپشن موجود ہوگا، حفاظتی اقدامات کے حوالے سے مزید تفصیلات آئندہ چند ہفتوں میں فراہم کردی جائیں گی۔ ذاکر خان نے بتایا کہ ہم ان غیرمعمولی حالات میں  لاہور میں ٹریننگ کے حوالے سے ہر طرح کے انتظامات کرنے کیلیے تیار ہیں۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: اسٹیم سیل سے گنج پن سے متاثرہ افراد میں بالوں کی دوبارہ افزائش میں کامیابی
Next: سوداسلف اور ریسیپی اسکین کرکے ازخود کھانا بنانے والا اوون

Related Stories

square-1-1-1761580290417
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

دی لرننگ اکیڈمی گلگت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،اسوہ پبلک اسکول گنش ہنزہ کو شکست،

Daily Rehbar اکتوبر 27, 2025
square-1-1-1761460398296
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

قطر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ٹورنامنٹ — جی بی کی خواتین ٹیم پہلی بار شریک ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 26, 2025
PAKvENG1729767612-0-600x450
  • کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 73 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.