Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

کورونا وائرس تانبے کی سطح پر زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکتا

Daily Rehbar جون 3, 2020
2046411-door-1590958674

ندن: ہم ایک عرصے سے جانتے ہیں کہ تانبے کی سطح وائرس اور بیکٹیریا کو تلف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اگر کورونا وائرس کو فولاد یا پلاسٹک پر رکھا جائے تو وہ تین روز تک سرگرم رہ سکتا ہے لیکن تانبا اسے چار گھنٹے میں ہی ختم کردیتا ہے۔

اسی بنا پر سائنسدانوں نے کہا ہے کہ لوگ اپنے دروازوں کے دستے، سیڑھیوں کی ریلنگ، شاپنگ ٹرالیاں اور چھونے والے دیگر مقامات پر تانبے کی ملمع کاری کرنے کا سوچیں کیونکہ کورونا مزید کچھ عرصے ہمارے ساتھ رہ سکتا ہے۔ یہ بات برطانیہ کے مشہور سائنسداں ولیم کیول نے کی ہےجو یونیورسٹی آف ساؤتھ ایمپٹن میں خردحیاتیات کے ماہر ہیں۔

اس سے قبل تانبے کی افادیت کئی طریقوں سے ثابت ہوچکی ہے۔ تاہم ولیم کہتے ہیں کہ ہمیں اسٹیل کو چھوڑ کر عوامی مقامات پر تانبے کو استعمال کرنا ہوگا جن میں ہسپتال، بسیں، ہوائی اڈے اور تعلیمی ادارے شامل ہیں۔ ان کے مطابق تانبہ اپنے اندر خاص اینٹی وائرل اور اینٹی بیکٹیریئل خصوصیات رکھتا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق جب کورونا وائرس تانبے کی سطح پر بیٹھتا ہے تو دھاتی آئن (برقی طور پر چارج شدہ ایٹم) وائرس پر حملہ کرکے اس کی حفاظتی سطح (لائپڈ میمبرین) کو چیرڈالتے ہیں اور وائرس تڑپ تڑپ کر مرجاتا ہے۔ اس طرح اس کا ڈی این اے بھی تلف ہوجاتا ہے۔

اسی بنا پر پولینڈ کی بسوں کے ڈنڈے اور دروازوں پر تانبے کی پرت چڑھائی گئی ہے، جبکہ چلی اور برازیل میں بھی عوامی مقامات پر تانبے کی ملمع کاری جاری ہے۔ انہوں نے دنیا کومشورہ دیا ہے کہ وہ تانبے کے استعمال کو یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ پروفیسر ولیم گزشتہ 20 برس سے تانبے کے وائرس اور جراثیم کش خواص پر کام کررہے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا
Next: اسپیس ایکس راکٹ کے خلانورد، خلائی اسٹیشن میں داخل

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.