Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اسپیس ایکس راکٹ کے خلانورد، خلائی اسٹیشن میں داخل

Daily Rehbar جون 3, 2020
2046389-spacex-1590956618

لوریڈا: تاریخی لحاظ سے پہلی مرتبہ کسی نجی خلائی راکٹ اور کیپسول کے ذریعے دو خلانوردوں کو زمینی مدار میں زیرِ گردش بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک کامیابی سے پہنچایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے خلانوردوں کے لیے آخری خلائی شٹل 2011 میں بھیجی تھی۔ اور اب ایلون مسک کی نجی کمپنی اسپیس ایکس کے ذریعے دو خلانوردوں کو انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں بھیجا گیا ہے۔ ماہرین نے اسے ایک تاریخی قدم قراردیا ہے جس میں پہلی مرتبہ اسپیس ایکس کمپنی نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

ہفتے کے روز ناسا کے دو خلانورد ڈوگ ہرلے اور بوب بیہن کن ڈریگن خلائی سواری کے ذریعے آئی ایس ایس کے مدار میں پہنچائے گئے اور اس کے بعد خلانورد اب آئی ایس ایس میں قدم رکھ چکے ہیں۔
اس سے قبل اسپیس ایکس کمپنی نے اپنے راکٹ اور پورے نظام کی آزمائش کی اور 2012 سے 2020 تک آئی ایس ایس تک 20 پروازیں کیں اور وہاں سامان پہنچایا۔ اس دوران ڈریگن پے لوڈ سسٹم کو بہتر سے بہتر بنایا گیا اور اس کے ڈیزائن میں بھی کئی تبدیلیاں کی گئیں۔ پھر مئی 2014 میں ایلون مسک نے سات افراد کے لیے ایک ڈریگن کیپسول کا ڈیزائن پیش کیا جو بڑی حد تک اپالو خلائی گاڑی جیسا تھا۔ تاہم ڈریگن کو زائد وزن اور افراد لے جانے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈریگن کیپسول خلانوردوں کو دوبارہ زمین تک لائے گا اور اس میں 16 تھرسٹر لگائے گئے ہیں جو اس سواری کو مدار میں اپنے ہدف تک سفر میں مدد دیتے ہیں۔ اسپیس ایکس کمپنی نے کہا ہے کہ اس کے ڈیزائن کو ہم نے تبدیل کرکے اسے اکیسویں صدی کے خلائی جہاز کا روپ دیا ہے۔ اندرونی جانب جگہ جگہ ٹچ اسکرین لگے ہیں جو مختلف کنٹرول فراہم کرتے ہیں۔

زمین پر واپسی کا مشکل مرحلہ

واضح رہے کہ ڈریگن خلائی کیپسول کی زمین پر واپسی ایک بہت بڑا چیلنج بھی ہوگی کیونکہ وہ زمین پر آواز کی 25 گنا رفتار سے سفر کرتا ہوا سمندر میں گرے گا ۔ اس عمل میں کیپسول کی سطح زبردست حد تک گرم ہوجائے گی جس پر ماہرین نے اپنی تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ اس بات پر ایلون مسک بھی فکرمند ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کورونا وائرس تانبے کی سطح پر زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکتا
Next: پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.