Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

جنک فوڈز ہمیں خلوی پیمانے پر بھی بوڑھا بنارہے ہیں

Daily Rehbar ستمبر 3, 2020
2075593-pizzax-1599109216-608-640x480

اسپین: جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بہت زیادہ صنعتی پروسیسنگ سے گزارے گئے جنک فوڈ یعنی مٹھائیاں اور فاسٹ فوڈ ہمیں دیگر نقصانات کے ساتھ ساتھ خلیاتی اور ڈی این اے تک کی سطح تک بوڑھا کررہے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ ان غذاؤں کا بے تحاشہ استعمال ایسے انسانی کروموسوم کو متاثر کرتا ہے جن کا تعلق عمررسیدگی سے ہوتا ہے۔ الٹراپروسیسڈ غذاؤں سے انسانی کروموسوم کے کناروں پر جڑے ٹیلومریز سکڑتے جاتے ہیں۔ اگرچہ یہ عمل پوری زندگی جاری رہتا ہے اور زندگی گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلومریز چھوٹے ہوتے جاتے ہیں لیکن کئی صنعتی طریقوں سے گزاری ہوئی غذا سے یہ رفتار بڑھ جاتی ہے۔ اس سے ثابت ہوا کہ جنک فوڈ ہمارے ڈی این اے تک پر اثرانداز ہوتی ہے۔

اسپین میں واقع یونیورسٹی آف نوارا کی پروفیسر ماریہ بیس راسترولو اور ایملی مارٹی نےموٹاپے پر منعقدہ یورپی و بین الاقوامی کانفرنس میں اپنی تحقیق پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے ہوتے ہوئے ٹیلومریز عمررسیدگی کا پتا دیتے ہیں اور ناقص خوراک اس سکڑاؤ کو بڑھاتی ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جنک فوڈ، فاسٹ فوڈ اور پروسیس شدہ غذاؤں میں کئی طرح کے تیل، چکنائیاں، روغن، شکریات، نشاستہ اور بہت تھوڑی مقدار میں پروٹین ہوتا ہے۔ پھر مصنوعی رنگوں، معیاراتی کیمیکل اور الم غلم سے یہ اور مضر ہوتے جاتے ہیں۔ ان میں غذائیت کی کمی تو ہوتی ہی ہے لیکن اب یہ ہمیں بڑھاپے کی جانب بھی دھکیل رہی ہے۔

ماہرین نے اس کی تصدیق کے لئے سینکڑوں خواتین و حضرات کی غذائی عادات کا جائزہ بھی لیا جن میں سب سے چھوٹے ٹیلومریز جنک فوڈ کھانے والوں کے ہی نکلے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ٹی 20رینکنگ میں پاکستان کی چوتھی پوزیشن برقرار، بابر ٹاپ بیٹسمین
Next: مکھی کے پیروں میں ’انتہائی چپکو‘ گوند کا راز

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.