Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

مکھی کے پیروں میں ’انتہائی چپکو‘ گوند کا راز

Daily Rehbar ستمبر 3, 2020
2074932-houseflyx-1598870652-441-640x480

ٹوکیو: جاپانی سائنسدانوں نے عام گھریلو مکھی کے پیروں سے متاثر ہو کر ایک ایسا گوند بنا لیا ہے جو بہت کم خرچ ہونے کے علاوہ، چپکنے کی زبردست صلاحیت بھی رکھتا ہے اور اسے بار بار استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

جاپان کی مختلف جامعات سے وابستہ ماہرین کی اس ٹیم کو ایک نئے قسم کے مادّے کی تلاش تھی جس میں چپکنے کی صلاحیت بہت زیادہ ہو۔ چونکہ گھریلو مکھیاں کسی بھی سطح پر بہت آرام سے بیٹھ جاتی ہیں اور گرتی بھی نہیں، تو انہوں نے یہ راز جاننے کی ٹھان لی۔

جب طاقتور الیکٹرون خردبین سے مکھی کے ’پیروں‘ کا مشاہدہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان میں باریک باریک آنکڑوں جیسی ساختیں نکلی ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ سطح چاہے کیسی ہی ہموار اور چکنی کیوں نہ ہو، اس پر انتہائی مختصر اور خردبینی ابھار ضرور موجود ہوتے ہیں جو نہ تو خالی انسانی آنکھ سے دکھائی دیتے ہیں اور نہ ہی انسان انہیں محسوس کرسکتا ہے۔

البتہ، ننھی منی مکھیوں کےلیے یہی ابھار کسی سہارے کا کام کرتے ہیں اور ان کے پیروں پر نکلے ہوئے ’آنکڑے‘ ان ابھاروں کو جکڑ لیتے ہیں اور یوں ایک مکھی ہر قسم کی سطح پر آسانی سے جم کر بیٹھ جاتی ہے، چاہے وہ ٹیڑھی، الٹی اور چکنی ہی کیوں نہ ہو۔

یہ راز جاننے کے بعد ان سائنسدانوں نے عام نائلون کے باریک ریشوں کے کناروں پر اسی طرح کے خردبینی آنکڑے بنائے۔

تجربات کے دوران ایسے ایک باریک ریشے کی مدد سے 52.8 گرام وزنی سلیکان ویفر کو بہ آسانی لٹکا لیا گیا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر ایسے 756 ریشے صرف 1.3 مربع انچ (9 مربع سینٹی میٹر) کے مختصر رقبے پر سمو دیئے جائیں تو وہ 60 کلوگرام تک وزنی کسی شئے کو آسانی سے سنبھال سکیں گے۔

ایسی کوئی بھی پٹی ایک ٹیپ جیسی ہوگی لیکن عام ٹیپ کے برعکس، اسے ہزاروں مرتبہ استعمال کیا جاسکے گا۔ اسے ایجاد کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسی ’چپکو پٹیاں‘ روبوٹس کےلیے بنائی جائیں گی۔ تاہم بعد ازاں انہیں دیگر مقاصد کےلیے بھی تیار کیا جائے گا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: جنک فوڈز ہمیں خلوی پیمانے پر بھی بوڑھا بنارہے ہیں
Next: وزیراعظم نےعاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.