166

عرفان جونیئر کا ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑ کرآسٹریلیا میں کھیلنے کا فیصلہ

اکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے نوجوان فاسٹ بولر عرفان جونیئر کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر افسردگی کا اظہار کیا ہے۔

عرفان جونیئر نے گزشتہ سیزن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا لیکن اس کے باوجود رواں سال شیڈول سیزن کیلئے انہیں سدرن پنجاب کی بجائے سیکنڈ الیون میں شامل کیا گیا جس کی وجہ سے وہ سلیکشن کمیٹی سے خاصے نالاں ہیں اور ڈومیسٹک سیزن کھیلنے کے بجائے انہوں نے آسٹریلیا میں کلب کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محمد حفیظ نے عرفان جونیئر کے اس فیصلے پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ فاسٹ بولراپنے فیصلے پر نظرثانی کریں گے اور ڈومیسٹک سیزن کے دوران ایکشن میں دکھائی دے کر بھر پور ٹیلنٹ دکھائیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ننکانہ صاحب میں پیدا ہونے والے 25 سالہ فاسٹ بولر اب تک22 فرسٹ کلاس میچوں میں 80 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، انہیں پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیموں کی نمائندگی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

واضح رہے اس سے قبل سلیکٹرز سے ناراض رمیز راجہ جونیئر بھی ڈومیسٹک سیزن کھیلنے کے بجائے امریکہ میں کلب کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں