Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

ذیابطیس قابو کرنے والا ’ مقناطیسی ریموٹ کنٹرول‘

Daily Rehbar اکتوبر 8, 2020
2090088-remotecontro-1602093551-364-640x480

آئیووا: ٹائپ ٹو ذیابیطس قابو کرنے کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر خون میں شکر کی مقدار کو نوٹ کیا جائے اور انسولین کے ٹیکے لگائے جائیں۔ تاہم اب اس کیفیت کو برقی مقناطیسی میدان (الیکٹرومیگنیٹک) فیلڈ یعنی ای ایم ایف سے قابو کرنے کی کوشش کی ہے۔

یونیورسٹی آف آئیووا کے سائنسدانوں نے برقناطیسی میدان سے خون میں گلوکوز کی مقدار قابو کرنے اور جسم میں انسولین کی حساسیت بڑھانے میں اہم کامیابی حاصل کی ہیں۔ اگرچہ 2014 میں بھی برقناطیسی میدان پر کام ہوتا رہا ہے۔ اس وقت یہ چوہوں پر آزمایا گیا تھا جس میں مقناطیسی لہروں کو خلوی جھلی ( میمبرین) پر ڈال کر بعض آئن چینل کھولے گئے تھے اور خاص جین کو آن کرکے چوہوں میں شوگر کم کی گئی تھی۔

تاہم یونیورسٹی کی سنی ہوانگ اور کیلوِن کارٹر نے اسے بالکل مختلف انداز میں استعمال کیا ہے۔ انہوں نے جسم کی بجائے دماغ پر ای ایم ایف کے اثرات معلوم کئے ہیں۔ سنی ہوانگ نے بتایا کہ ہم نے ٹائپ ٹو ذیابیطس کے شکار چوہوں کو پہلے دیکھا تو ان کے خون میں شکر کی مقدار بہت زیادہ تھی لیکن جیسے ان کے دماغ پر ای ایم ایف کے اثرات ڈالے گئے ان کے خون میں شکر کی مقدار نارمل ہوگئی۔
اس کے علاوہ انہوں نے ہر قسم کی ای ایم ایف کے انسانوں پر اثرات بھی معلوم کئے جن میں موبائل ٹاور، ٹیلی کمیونکیشن آلات اور خود ہماری زمین بھی شامل ہے۔

’تحقیقی لٹریچر بتاتا ہے کہ کوانٹم حیاتیات کے تحت ای ایم ایف بعض جسمانی سالمات سے عمل کرتے ہیں ۔ شاید ہمارے جسم میں بعض سالمات باریک اینٹینا کی طرح برتاؤ کرتے ہوئے ای ایم ایف سے متاثر ہوتے ہیں۔ بعض سالمات آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جن پر مقناطیسی میدان اپنا اثر دکھاتا ہے۔

اس ٹیم نے ذیابیطس کی صورت میں انسانی جسم میں سپر آکسائیڈ نامی سالمے کا مطالعہ کیا ہے۔ سائنسدانوں نے تین اقسام کے چوہوں پر تین میں کچھ گھنٹے ای ایم ایف کو آزمایا ۔ انہوں نے دیکھا کہ جگر میں سپرآکسائیڈ سالمات میں سگنلنگ کا عمل بدلنے لگا۔ اس سے جسم میں پیچیدہ تبدیلیاں ہوئیں اور چوہوں میں خون کی سطح کم ہونے لگی اور انسولین کی جاذبیت بھی بہتر ہوئی۔

برقناطیسی ریموٹ کنٹرول

کیلون کارٹر نے اس عمل کو برقناطیسی ریموٹ کنٹرول کہا ہے جو ٹائپ ٹو ذیابیطس قابو کرسکتا ہے۔ یعنی کچھ دیر کے لیے برقی مقناطیسی میدان کو دماغ پر ڈالیں تو بلڈ گلوکوز کم ہوجاتا ہے اور انسولین کا رویہ بہتر ہوجاتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق چند گھنٹوں کی ای ایم ایف کے اثرات پورے دن برقرار رہتے ہیں اور یہ خوراک ذیابیطس روکنے کے لیے کسی دوا کا کام کرتی ہے۔ اب اگلے مرحلے میں اس کی انسانوں پر آزمائش کی جائے گی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: بورڈ نے فرنچائزز کو پھر سبز باغ دکھا کر بہلا دیا
Next: ماں اور بچے کے ابتدائی تعلق کے فوائد اگلی نسلوں تک منتقل ہوتے ہیں

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.