Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • کھیل و ثقافت

بورڈ نے فرنچائزز کو پھر سبز باغ دکھا کر بہلا دیا

Daily Rehbar اکتوبر 8, 2020
2090224-pcb-1602105855-352-640x480

کراچی: پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز کو پھر سبز باغ دکھا کر بہلا دیا۔

بھاری سرمایہ کاری کے باوجود مسلسل خسارے میں جانے والی پی ایس ایل فرنچائزز نے اپنے تحفظات نظر انداز کیے جانے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،مگر پھرپی سی بی کی طرف سے مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کی یقین دہانی پر درخواست واپس لے لی۔

گذشتہ روزبورڈ حکام اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کی میٹنگ کا انعقاد ہوا،ذرائع نے بتایا کہ مجموعی طور پر ماحول خوشگوار رہا مگر فرنچائزز کو کوئی ٹھوس یقین دہانی کرانے سے گریز کیاگیا، بورڈ کے چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ نے معاملات پر پریزنٹیشن دی۔
ٹیم مالکان سے کہا گیا کہ تمام معاہدوں میں ان کا حصہ90 فیصد کر دیا جائے گا،ابھی فرنچائزز کو ٹی وی براڈ کاسٹ کی پاکستان اور بیرون ملک ڈیل کا95 فیصد ملتا ہے، مگر پروڈکشن کی 95 فیصد رقم بھی انہی کو دینا پڑتی ہے، براڈ کاسٹنگ ریونیو سے 80 فیصد رقم ہاتھ آتی ہے، ٹائٹل و دیگر اسپانسر شپ کا 60 فیصد حصہ فرنچائزز کا ہوتا ہے، گیٹ منی کی 70 فیصد رقم ان کو دی جاتی ہے۔

بورڈ حکام نے گذشتہ روز کی میٹنگ میں ٹیموں سے کہا کہ آئندہ ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر میچز ہوں گے۔ ٹکٹوں کی فروخت سے ملنے والی مکمل آمدنی آپ کی ہو گی، ڈالر کا موجودہ ریٹ 164 اگلے 5 سال کیلیے مقرر کر دیتے ہیں اس سے آپ کو ایک ارب روپے کی بچت ہوگی، اس موقع پر فرنچائزز کی جانب سے نئے معاہدوں کی تجویز دی گئی جس پر جواب ملا کہ ہم نے بھی ایسا سوچا تھا مگر قانونی طور پر یہ ممکن نہ ہوگا۔

ڈالر کا ریٹ پہلے ایڈیشن کے برابر104 کرنے کی تجویز منظور ہوئی نہ فیس میں کمی کا مطالبہ قبول ہوا،فرنچائز کے بیشتر مطالبات پر پی سی بی حکام کا یہی جواب ہوتا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و دیگر کی جانب سے اعتراض سامنے آ جائے گا۔

بورڈ کی جانب سے بینک گارنٹی کے مطالبے پر ایک اونر نے کہا کہ سینٹرل پول کی آمدنی میں سے لے لیں مگر اب اس کی ضرورت ہی کیا ہے، واضح رہے کہ فرنچائزز کے پاس اگلے ایڈیشن کی بینک گارنٹی جمع کرانے کیلیے جمعے تک کا وقت ہے مگر اب بورڈ کی جانب سے ’’فی الحال‘‘اس پر اصرار نہیں کیا جائے گا۔

حکام نے ہر حال میں رواں ماہ کے آخر تک مسائل حل کرنے پر زور دیا تاکہ پی ایس ایل 5کے بقیہ میچز کا بااحسن انعقاد اور چھٹے ایڈیشن کی تیاریاں شروع ہو سکیں،پی سی بی کی تجاویز پر اب فرنچائزز غور کر کے جوابی پروپوزل حکام کو پیش کریں گی۔

دریں اثنا پی سی بی پریس ریلیز کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز سے حکام کی میٹنگ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہورمیں ہوئی، صدارت بورڈ کے سربراہ احسان مانی نے کی،اس موقع پر لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے نمائندے موجود تھے۔

کراچی کنگز،پشاور زلمی،اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالکان و نمائندے ویڈیولنک پر شریک ہوئے،اجلاس میں فنانشل ماڈل اور دیگر امورپر پی ایس ایل فرنچائزز کے تحفظات پر فریقین نے موقف پیش کیا، شرکاء نے نیک نیتی کے ساتھ شکایات، تنازعات سمیت تمام معاملات پر مثبت انداز میں دوطرفہ تبادلہ خیال کرتے ہوئے اپنا موقف واضح کیا۔

اس دوران پی سی بی نے فرنچائز مالکان کو ایک مجوزہ مسودہ پیش کیا،اسے انہی کی درخواست پر بنایا گیا جس میں انھوں نے بورڈ کو ایک موزوں اور مناسب ماڈل تلاش کرنا کا کہا تھا، فریقین نے آئندہ ہفتوں میں اس نئے ماڈل سے متعلق اپنی فنانشل اور آپریشنل ٹیموں سے مشاورت کے بعد تمام معاملات کو جلد از جلد باہمی اتفاق رائے سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: آذر بائیجان اور آرمینیا کی لڑائی علاقائی جنگ میں تبدیل ہوسکتی ہے، ایران
Next: ذیابطیس قابو کرنے والا ’ مقناطیسی ریموٹ کنٹرول‘

Related Stories

square-1-1-1761580290417
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

دی لرننگ اکیڈمی گلگت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،اسوہ پبلک اسکول گنش ہنزہ کو شکست،

Daily Rehbar اکتوبر 27, 2025
square-1-1-1761460398296
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

قطر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ٹورنامنٹ — جی بی کی خواتین ٹیم پہلی بار شریک ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 26, 2025
PAKvENG1729767612-0-600x450
  • کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 73 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.