Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

ایف ڈی اے نے کورونا کی پہلی دوا کی منظوری دیدی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2020 1 minute read
2097289-coronafirstmedicineapprovedbyfda-1603539827-130-640x480

واشنگٹن: کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ-19 کے لیے ’ریمڈیسیور‘ کو پہلی باضابطہ دوا کے طور پر منظور کر لیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے گِلی ایڈ سائنسز کی اینٹی وائرل دوا ’ریمڈیسیور‘ کو کورونا کے علاج کے لیے منظور کرلیا ہے جسے دوا ساز کمپنی نے ’’ویکلری‘‘ کا نام دیا ہے۔ یہ پہلی دوا ہے جسے کورونا کے علاج کے لیے منظور کیا گیا ہے تاہم یہ دوا صرف اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو دی جا سکے گی۔

قبل ازیں اس دوا کو صرف ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی اجازت دی گئی تھی جس کے دوران دیکھا گیا کہ اس دوا سے مریض اوسطاً 15 کی بجائے 10 روز میں صحت یاب ہو جاتا ہے۔ امریکی صدر کو بھی کورونا میں مبتلا ہونے پر یہی دوا دی گئی تھی جس سے وہ صحتیاب ہوئے اور اب اپنی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔
اس دوا کو محض ماہر ڈاکٹرز اور طبے عملے کی نگرانی میں اسپتال میں استعمال کیا جا سکتا ہے اور صرف ایسے مریضوں کو دی جائے گی جن کی عمر 12 سال سے زیادہ اور وزن 40 کلو گرام ہو تاہم اس دوا کو ملیریا کے استعمال ہونے والی دوا ’کلوروکوئن فاسفیٹ ‘کے ساتھ نہیں دیا جا سکتا کیوں اس سے مضر اثرات ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکا نے دوا ساز کمپنیوں ’فائزر‘ اور ’بایو این ٹیک‘ کو ایک ارب 95 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے جس کے عوض کمپنی 5 کروڑ امریکیوں کو بغیر منافع کمائے اپنی ویکسین فراہم کریں گی۔ اس طرح ایک ویکسین کا خرچہ 39 ڈالر آئے گا جو عام فلو کی ویکسین جتنا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: موقع ملا تو کوشش ہوگی ون ڈے میں بھی مستقل جگہ بناؤں، حارث رؤف
Next: گرم ہوکر کورونا وائرس کو بھسم کرنے والا ماسک

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.