Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

’عکسی ہاتھوں‘ کی عجیب کیفیت کا پہلا مریض سامنے آگیا

Daily Rehbar نومبر 7, 2020
2102353-mirror-1604691847-905-640x480

لندن: دنیا میں ایک کمیاب ترین مرض ایسا ہے جب مریض ایک ہاتھ ہلاتا ہے تو عین اسی انداز میں دوسرا ہاتھ بھی ہلتا ہے۔ ایسے مریض زندگی میں پیانو بجانے، ٹائپنگ کرنے اور دیگر امور انجام دینے سے قاصر رہتے ہیں کیونکہ کی بورڈ پر جو انگلی پڑے گی دوسرا ہاتھ بھی اس کی نقل کرتے ہوئے عین وہی کی دبائے گا۔

اب بھارت کی ایک 19 سالہ بچی اس حال میں دیکھی گئی ہے جو پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا واحد اور نایاب واقعہ بھی ہے۔ اس کیفیت کو ’عکسی حرکات‘ (مِرر موومنٹ) کا نام دیا گیا ہے کیونکہ ایک ہاتھ کی حرکت کا ہوبہو انداز دوسرے ہاتھ کا ہوتا ہے۔ لیکن یہی لڑکی ایک اور کیفیت کی بھی شکار ہے جسے ٹرنر سنڈروم کہا جاتا ہے۔ تاہم یہ کیفیت اس وقت سامنے آئی تھی جب نامعلوم بچی کی عمر 13 برس تھی لیکن اب چھ برس بعد اس میں ٹرنر سنڈروم کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

اس طرح دونوں نقائص میں مبتلا یہ پہلا کیس بھی ہے کیونکہ بھارت کی 13 سالہ لڑکی ایک جانب ٹرنر سنڈروم کی شکار ہے تو دوسری جانب مرر موومنٹ بھی رکھتی ہے۔ اب چاہے وہ ایک ہاتھ سے چٹکی بجائے، اسے لہرائے، بند کرے یا کھولے دوسرا ہاتھ بھی عین یہی کرتا ہے۔ یعنی ایک ہاتھ کی گونج دوسرے ہاتھ میں دیکھی جاسکتی ہے۔
اس کی وجہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن دس لاکھ بچوں میں سے ایک ہی مرر سنڈروم میں مبتلا ہوتا ہے۔ اگر وہ ایک ہاتھ سے فتح کا نشان بنائے تو دوسرے ہاتھ کی انگلیاں کھل کر فتح کو ظاہر کرتی ہیں۔ خیال ہے کہ اس میں دماغ کے ایک حصے کے اعصاب دماغٰ کے دوسرے نصف حصے کے اعصاب سے بات کرتے ہیں اور یوں ان کی حرکات یکساں ہوجاتی ہیں۔

دوسری توجیہ یہ ہے کہ دونوں ہاتھوں کو دماغ ایک جیسی ہدایت دیتا ہے اور دونوں دماغ کا حکم ماننے پر مجبور ہوتے ہیں۔ لیکن سائنسدانوں کا اتفاق ہے کہ ابھی اس مرض کو مزید سمجھنا ہوگا۔ تاہم سیریبرل پالسی کے کچھ مریضوں میں ہلکی نوعیت کی عکسی کیفیت ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب ٹرنر سنڈروم میں جسمانی ہارمون کے برتاؤ کے درمیان رابطہ نہیں رہ پاتا ہے۔ اس بچی کے دل میں بھی کچھ تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔ مثلاً دل کے ایک والو (اورٹک والو) میں دو کے بجائے تین پردے ہیں۔ نیچے ویڈیو میں اسے دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کس طرح انگلیوں پر شمار کررہی ہیں اور آرام کی کیفیت میں سیدھے ہاتھ میں بھی وہی حرکات پیدا ہورہی ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو شکست دیدی
Next: آب و ہوا میں تبدیلی: آرکٹک جانوروں کی وقت سے پہلے نقل مکانی

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.