Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

آب و ہوا میں تبدیلی: آرکٹک جانوروں کی وقت سے پہلے نقل مکانی

Daily Rehbar نومبر 7, 2020
2102244-arctic-1604686888-350-640x480

میری لینڈ: ماہرین نے کہا ہے کہ آرکٹک میں آب و ہوا کی تبدیلی (کلائمٹ چینج) کی وجہ سے کئی جانداراب وقت سے پہلے نقل مکانی کررہے ہیں کیونکہ موسم کی بے یقینی سے موسمِ سرما کی نقل مکانی پر فرق پڑا ہے۔

آرکٹک میں ماہرین نے 30 برس کا ڈیٹا حاصل کیا ہے جس میں یہاں پائے جانے والے 86 سے زائد اقسام کے جانوروں کی عادات کو نوٹ کیا گیا ہے۔ ان میں سرِ فہرست گولڈن ایگل اور برفانی بارہ سنگھے (رینڈیئر) ہیں جن کی نقل مکانی میں غیرمعمولی تبدیلی ہوئی ہے۔

یونیورسٹی آف میری لینڈ کے وائلڈ لائف پروفیسر ایلیزیئر گورارے نے کہا، ’ ہم جانوروں کی بڑی تعداد کو بڑے پیمانے پر مانیٹر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ جانور نہ جانتے ہوئے بھی بدلتی ہوئی آب و ہوا کے تحت خود کو بدل رہے ہیں اور کئی برس سے یہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔
پروفیسر ایلیزیئر گورارے اور ان کے ساتھیوں نے گزشتہ 15 برس تک 900 مادہ رینڈیئر پر جیوگرافیکل پوزیشننگ سسٹم ( جی پی ایس) کے برقی ٹیگ لگائے۔ انہوں نے غور کیا کہ ہر سال اس میں عین ایک دن کا فرق آیا اور وہ ایک دن قبل اپنے بچوں کو جنم دینے کے لیے نقل مکانی کرگئی اور یوں 15 سال میں 15 روز کا فرق ہوا۔ اس کی وجہ درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ ہے۔

’ یہ تمام شواہد درجہ حرارت میں اضافہ ظاہرکررہے ہیں۔ آرکٹک خطہ کلائمٹ چینج سے خوفناک اندازمیں متاثر ہوا ہے کیونکہ بقیہ سیارے کے مقابلے میں اس کے گرم ہونے کی رفتاردوگنی ہے۔ لیکن اس برف کے ریگستان میں بچوں کو وقت سے پہلے جنم دینا خطرے سے خالی نہیں ہوا۔ کیونکہ اس طرح برفیلی ہواؤں سے نحیف بچہ مر سکتا ہے۔ کیونکہ نصف میٹر کی برفباری میں بچے کے زندہ رہنے کا امکان بہت کم ہوجاتا ہے۔

تشویش یہ ہے کہ رینڈیئر کی آبادی تیزی سے کم ہورہی ہے۔ پھر اس علاقے میں گوشت اور کھالوں کے لیے ان کا شکار بھی کیا جاتا ہے جس سے صورتحال مزید گھمبیر ہوتی جاتی ہے۔

اب سنہرے عقاب یا گولڈن ایگل کی بات ہوجائے تو اس ٹھنڈک میں رہتا ہے۔ گزشتہ 25 برس میں ان کی نقل مکانی میں نصف دن کا فرق پڑا ہے۔ اس معاملے پر ماہرین کا خیال ہے کہ موسم میں روزانہ کی تبدیلی دھیرے دھیرے ہوتی ہے اور جانوروں پر ان کے اثرات اور ان کے برتاؤ میں تبدیلی کے لیے ایک طویل عرصے تک ان کا مشاہدہ کرنا ہوتا ہے۔

تاہم میری لینڈ کی ٹیم نے 8000 جانوروں کے ڈیڑھ کروڑ ڈیٹاپوائنٹس جمع کئے ہیں اور یہ معلومات جانوروں کو بچانے، تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں میں بہتر حکمتِ عملی کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ’عکسی ہاتھوں‘ کی عجیب کیفیت کا پہلا مریض سامنے آگیا
Next: حکومت کو اب گھر جانا ہی ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.