Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

پاکستان میں پہلی بار فالج کے مریض کے دماغ میں اسٹنٹ ڈالا جائے گا

Daily Rehbar نومبر 24, 2020 (Last updated: نومبر 24, 2020) 1 minute read
2108927-mind-1606219764-860-640x480

کراچی: این آئی سی وی ڈی میں پہلی بار فالج کے مریضوں کے دماغ میں اسٹنٹ ڈالنے کی تیکنیک شروع کی جائے گی۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) میں فالج کے مریضوں کے علاج کے لئے پہلی بار نئی تیکنیک کا اعلان کردیا گیا، فالج کے اٹیک کے 4 گھنٹے کے اندر متاثر ہونے والے مریض کے دماغ کی بند ہونے والی شریان کو کھولنے کے لئے انجیوپلاسٹی کی طرز پر اسٹنٹ ڈالا جائے گا، یہ طریقہ علاج پاکستان میں پہلی بار متعارف کرایا جائے گا۔

ایکسپریس ٹربیون کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اسپتال کے سربراہ پروفیسر ندیم قمر نے بتایا کہ فالج کے مریضوں کو زندگی بھر معذوری سے محفوظ رکھنے کیلیے این آئی سی وی ڈی کی ماہرین فیکلٹی نے اپنی خدمات پیش کردیں جب کہ دماغ کی بند شریان کھولنے کے اس پیچیدہ اور حساس نوعیت کے پروسیجر میں صرف ایک گھنٹہ درکار ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ دماغ میں اسٹنٹ ڈالنے کیلئے انجیوپلاسٹی کی طرز پرماہرین کی نگرانی میں انتہائی پیچیدہ طریقہ کار کیا جائے گا جس کے بعد فالج کے مریضوں میں معذوری کا عمل ختم ہوجائے گا۔
پروفیسر ندیم قمر نے بتایا کہ اس سے قبل فالج لاحق ہونے کے بعد مریض معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوجاتے ہیں تاہم قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ماہرین نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے مریض جنہیں فالج کا اٹیک ہو اور وہ مریض 4 گھنٹے کے اندر اسپتال پہنچ جائے تو ان کے دماغ کی بند شریان کوکھولنے کے لئے اسٹنٹ ڈال دیاجائے گا جس کے بعد فالج کا مریض نارمل زندگی گزار سکے گا۔

پروفیسر ندیم قمر نے پاکستانی قوم کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ اسپتال میں آئندہ سال سے دل کی پیوندکاری (ہارٹ ٹرانسپلانٹ) کرنے کی بھی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں، اس سلسلے میں بعد ازمرگ عطیہ اعضا کا قانون پہلے ہی سینیٹ سے منظور کیا جاچکا ہے، اس قانون کا نام The Transplantation of Human Organ & Tissue Act 2010 ہے، 2007 میں سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں آردینینس جاری کیا گیا بعدازاں 2010 میں قومی اسمبلی اور سینٹ سے متفقہ طور پر منظور کیا گیا، اس قانون پر سابق صدر آصف علی زرداری کے دستخط موجود ہے، اس قانون کے تحت کوئی بھی انسان اپنا اعضا کسی دوسرے انسان کو عطیہ کرسکتا ہے۔ اس قانون کے تحت ایس آئی یوٹی میں 1985 میں گردوں کا پہلا ٹرانسپلانٹ بھی کیا گیا جو جاری ہے۔

سربراہ قومی ادارہ برائے امراض قلب کا کہنا تھا کہ دل کی پیوندکاری بھی اسی قانون کے تحت کی جاسکے گی، تاہم اس کے لئے ہم سب کوقومی سطح پر آگاہی مہم شروع کرنا ہوگی۔ برین ڈیتھ (یعنی دماغی موت) کی تصدیق کے 6 گھنٹے کے اندر دل نکال کردوسرے مریض میں لگانا ہوگا، ایسے افراد جوکسی بھی خوفناک حادثے کا شکار ہوکر ٹراما سینٹر لائے جاتے ہیں اوران کے بچنے کے امکانات نہیں ہوتے، ان مریضوں کے لواحقین کی اجازت سے دل نکال کردوسرے مریضوں کی زندگی بچائی جاسکیں گی، انھوں نے کہاکہ قومی ادارہ برائے امراض میں آئندہ 6 ماہ بعددل کی پیوندکاری کا ابتدائی عمل شروع کردیا جائیگا۔

پروفیسر ندیم قمر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ناکارہ دل کے مریضوں کو برج ٹو ٹرانسپلانٹ (Bridge to Transplant) یعنی دل میں ایک میکنیکل ڈیوائیس لگائی جائیگی اس دوران مریض کی انتہائی نگہداشت جاری رہے گی، دل کی پیوندکاری کے لیے پہلے مرحلے میں میکینکل ڈایوائیس لگائی جاتی ہے جس کو طبی زبان میں برج ٹو ٹراسپلانٹ کہتے ہیں، بعدازاں کچھ ماہ بعد اس کے دل کی پیونکاری کی جاتی ہے۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب کے سربراہ پروفیسر ندیم قمر نے بتایا کہ ہیومین آرگن ایند ٹشوٹرانسپلانٹ ایکٹ 2010 کے تحت کوئی بھی انسان اپنے جسم کا کوئی بھی اعضا رضاکارانہ طورپر عطیہ کرسکتا ہے، دل کی پیوندکاری کے ساتھ ساتھ دوبارہ میکنیکل ہارٹ (مصنوعی دل) میکینکل ڈیوائیس لگانے کا کام بھی شروع کیا جارہا ہے،اسپتال میں میکنیکل ڈیوائیس لگانے کا کام 2018 میں شروع کیاگیا تھا، 5 مریضوں کویہ ڈیوائیس لگائی گئی تھی جس میں سے2 مریض صحت مندانہ زندگی گزاررہے ہیں۔

پروفیسر ندیم قمر کا کہنا تھا کہ فالج کے مریضوں کو اب پریشان ہونے کی ضرروت نہیں، نئے سال 2021میں فالج کے مریضوں کے دماغ کی بند شریان کو کھلونے کیلیے انجیوپلاسٹی کا عمل شروع کردیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ اسپتال میں سالانہ 16 ہزار دل کے مریضوں کی انجیوپلاسٹی کی جاتی ہیں جن کی کامیابی کا تناسب 99 فیصد ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی، 14 روز کیلئے آئسولیشن اختیار کرلی
Next: دھاتی اشیا کو روبوٹ بنانے والا ’مقناطیسی اسپرے‘

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.