Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

زخم بھرنے کے عمل پر نظر رکھنے والی ’سینسرپٹی‘

Daily Rehbar دسمبر 3, 2020
2112356-bandage-1606935280-398-640x480 (1)

ٹیکساس: ناسور، پیر کے السر اور ذیابیطس کے زخم بھرنے میں بہت وقت لیتے ہیں۔ بار بار پٹی کھولنے سے زخم مزید خراب بھی ہوسکتا ہے۔ اب ماہرین نے ایک سینسر والی پٹی تیار کی ہے جو زخم بھرنے کا مکمل جائزہ لیتی ہے اور ساتھ ہی جسمانی امنیاتی نظام کی خبربھی دیتی ہے۔

اسکولٹیک اور یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ماہرین نے اس سینسر کی تفصیل ایک تحقیقی جریدے میں پیش کی ہیں۔ زیابیطس اور پریشر والے السر بہت مشکل سے ٹھیک ہوتے ہیں۔ عام طور پر بار بار بینڈیج کھول کر انہیں دیکھنا ہوتا ہے لیکن یہ عمل خود زخم کو مزید بڑھا بھی سکتا ہے۔ پھر مریضوں کو بار بار ہسپتال کے چکر بھی لگانے پڑتے ہیں۔

لیکن ایسے زخموں کو محض دیکھنے سے ہی کام نہیں بنتا بلکہ کئی مرتبہ زخم کا ٹکڑا بایوپسی کے لیے بھی تجربہ گاہوں میں بھجوایا جاتا ہے۔
اسمارٹ بینڈیج

روس اور امریکہ کی ٹیموں نے ایک کم خرچ اور سادہ سینسر بنایا ہے جو انسانی آزمائش کے لیے بالکل تیار ہے۔ یہ سینسر الیکٹرواینالیٹکل (برقی تجزیاتی) اصول پر کام کرتا ہے۔ اس میں نہایت پیچیدہ حیاتیاتی مائعات ڈالے گئے ہیں جو انسانی مزاج اور جسم کے اندرونی عمل کی طرح کام کرتے ہیں۔

ابتدائی آزمائش کے بعد ماہرین نے ایک لچکدار بینادی مٹیریئل یعنی سبسٹریٹ پر کاربن سے بنی الٹرمائیکروالیکٹروڈز کی قطاریں لگائیں جنہیں ’سی یو اے‘ کا نام دیا گیا ہے۔ پھر ایک تدبیر سے انہیں پولی ایتھائلین ٹیرفتھلیٹ (پی ای ٹی) سے بنی ایک پٹی پر رکھا گیا۔

اب عین زخم جیسے ماحول میں اس ایجاد کو آزمایا گیا تو زخم بگڑنے میں اہم کردار ادا کرنے والے تین اہم اجزا کو سینسر نے شناخت کرلیا اور بتادیا کہ زخم اب بھی خراب ہے یا مزید بگڑسکتا ہے۔ اس سے ثابت ہوا کہ اسے حقیقی مریضوں کے زخم یا ناسور کی کیفیت معلوم کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد کسی زخم میں حقیقی وقت (ریئل ٹائم) میں ہونے والی تبدیلیوں کے لیے استعمال کیا گیا۔

یہ ہلکا پھلکا سینسر اس معیار بھی پورا اترا یعنی انسانوں پر لگانے کے روشن امکانات پیدا ہوئے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے حالات کوانگلینڈ سے بالکل مختلف قراردے دیا
Next: سال 2020 میں لاکھوں افراد موسمیاتی شدت کی باعث نقل مکانی پرمجبور،رپورٹ

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.